ناندیڑ:19ڈسمبر(ورق تازہ نیوز) نندی گرام سوسائٹی سے ایس پی وجئے کمار مگر کے خصوصی دستہ نے غیر قانونی اسلحہ کاذخیرہ ضبط کرلیا ہے ۔

ایس پی وجئے کمار مگر ‘ ایڈیشنل ایس پی وجئے پوار ‘ دت رام راٹھوڑکی رہنمائی میں اسپیشل دستہ کے چیف پی آئی صاحب راو نرواڑے کی قیادت میں اے پی آئی گیانوبا دیوکتے ‘ پولس ملازمین دیوی داس چوہان ‘ شری رام داسرے ‘ راجیو بودھگرے ‘ ہیمنت کامڑے ‘ شیخ اسمٰعیل یوسف ‘ راجندر ٹھاکرے ‘ راج کمار کوٹگرے نے 18 ڈسمبر کونگینہ گھاٹ سڑک پررنجیت سنگھ رام سنگھ سردار کی دوکان میں چھاپہ ماراگیااور 25تلواریں‘ 6 خنجر ‘ 4گپتی اوردیگر اسلحہ ضبط کئے گئے

ہتھیاروں قیمت 41 ہزار 300 روپے ہے ۔وزیر آباد پولس نے رنجیت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔