ناندیڑ: پازیٹیو مریض کی حالت تشویشناک‘ شہریان افواہوں پردھیان نہ دیں

ناندیڑ:25 اپریل: (ورق تازہ نیوز)25 اپریل 2020 ہفتہ شام 5 بجے تک کورونا وائرس کے سلسلے میں ضلع ناندیڑ میں کل 962 مشتبہ افراد کا اندراج ہوا ہے۔ ان میں سے کل649 افرادکے سوائب کے نمونے لئے گئے ہیں ، جن میں سے 5 60 افراد کی رپورٹ منفی آئی اورمزید 38 افراد کی رپورٹ زیر التوا ہے۔جبکہ پانچ سوائب کے نمونوں کو جانچ کیلئے درست نہیں پایاگیا ہے ۔

اب تک لئے گئے 649 سوائپ کے نمونوں میں سے ایک رپورٹ پازیٹیو آئی ہے او ریہ مریض فی الحال وشنوپوری سرکاری دواخانہ میں زیر علاج ہے انھیں ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور دمہ جیسی سنگین بیماریاں ہیں اسلئے انکی حالت تشویشناک ہے۔

مریض کے ساتھ رابطے میں آنے والے مجموعی طور پر 80 افراد تھے ، لیکن ان کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ضلع سول سرجن ڈاکٹر نیل کنٹھ بھوسی کر نے عوام سے افواہوں پردھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading