ناندیڑ:24 اگست۔(ورق تازہ نیوز) کل 23 اگست کو شب آٹھ تا ساڑھے آٹھ بجے محبوب نگر علاقہ میں دو گروپ میں زبردست مارپیٹ ہوئی جس میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔اس معاملے میںدونوں گروپس نے ایک دوسرے کے خلاف پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ جس نوجوان کاقتل ہوا وہ ایک معاملے میں ملزم تھا ۔ شیخ وسیم شیخ یوسف سکن فاروق نگر ناندیڑ نے شکایت درج کروائی کہ 23اگست کو شب ساڑھے آٹھ بجے اسکا بھائی شیخ محسن عرف مڈگاڈ شیخ یوسف کو شاہ رخ انور خان ‘21سال ‘سہیل خان انور خان 20 سال ‘عامر خان انورخان 22سال او ر سلمان خان 18 سال ا ن چار بھائیوں نے مل کر پرانی دشمنی کے معاملے پر شیخ محسن پر خنجر سر ‘کمر کے پاس اور پیٹھ کر گھونپ دیا ااور لوہے کی سلاخ سے بھی مارپیٹ کی ۔
اس واقعہ میں محسن خاں کی موت ہوگئی ۔ ائیرپورٹ پولس نے چاروں بھائیوںں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302‘324]504] 506اور34اورآرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ اس معاملے کی تفتیش پی آئی سنجے ننورے کررہے ہیں ۔ اسی معاملے میں ایک اور مقدمہ درج کیاگیا ۔ شاہ رخ خان انور خان نے شکایت درج کروائی کہ مہلوک شیخ محسن عرف بڈگاڈ شیخ یوسف نے اپنے ساتھی شیخ سہیل ساکن نئی آبادی ‘ اور شیخ عامر شیخ افضل ان تینوں نے 23اگست کو شب آٹھ تا ساڑھے آٹھ بجے شاہ رخ خان اورانکے بھائی کوگالی گلوچ کرکے مارپیٹ اور جان سے مارنے کے مقصدسے تلوار سے شاہ رخ کے سر اور ہاتھ پروار کیااوراسکے بھائیوں کے سر ‘پیٹ ‘ہاتھ اور پیروں پر وارکرکے شدیدزخمی کردیا ۔
ائیر پورٹ پولس نے اس شکایت پر ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307] 326‘ 323]504‘ 506‘ 34اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت درج کردیا ۔ پی آئی سنجے ننورے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی وجے کمار مگر ‘ایڈیشنل ایس پی دتا پوار‘ابھیجت فسکے نے جائے واردات پہنچ کر معائنہ کیا ۔ دونوں معاملوں میں کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میںنہیں آئی ۔