ناندیڑ:2/جنوری(ورق تازہ نیوز): میمانسا فاونڈیشن ، روزنامہ سمکشا، میڈیا پولیس سوشل کلب اور منتھن کریٹیو گروپ کی جانب سے دیاجانے والا” منتھن کریٹیو ڈیجیٹل میڈیا ایوارڈ“امسال MCNا±ردو کے نوجوان صحافی حیدرعلی کو دیئے جانے کااعلان کیاگیاہے۔ ۵جنوری کو منعقد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب میں معززان کے ہاتھوں حیدرعلی کو اس ایوارڈ سے نوازاجائے گا۔
عیاں رہے صحافی حیدر علی 2009 سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اردوروزنامہ گوداوری ا?بزرور، روزنامہ بول چال، روزنامہ اورنگ اباد ٹائمز میں بھی کام کیا۔
2013 سے وہ ایم سی این اردو چینل میں کام کر رہے ہیں۔ایم سی این اردو چینل کے ذریعے وہ ناانصافی کو بے نقاب کرکے غریبوں کو انصاف دلانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2023 میں حیدر علی کو نیشنل نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس ‘کے ناندیڑ ضلع کے نمائندے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ کے اعلان پر صحافیوں اور دوستوں نے حیدر علی کو مبارکباد پیش کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔