ناندیڑ: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شیخ اکبر (ہوٹل والے) کی موت

ناندیڑ:11. اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)آج رات قندھار سے سونکھیڑ کی سمے موٹر سائیکل پر جارہے ایک شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری جس میں انکی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قندھار شہر کے ساکن شیخ اکبر شیخ رحیم عمر تقریباً 45 سال ہوٹل والے اپنی موٹر سائیکل نمبر Mh 26 Ag. 7989ہر سوار ہوکر قندہار سے سونکھیڑ کی سمت آج 10 اکتوبر کو رات کے وقت جارہے تھے ۔جب وہ لوہا کے پاس تھے کسی نامعلوم گاڑی نے شیخ اکبر کی بائیک کو ٹکر ماری جس کی وجہہ سے وہ سڑک کے بازو جا گرے اور جائے حادثہ پر ہی انکی موت ہوگئی۔جیسےبی گھر والوں کو دردناک حادثہ کی اطلاع ملی وہ جائے حادثہ پر پہنچے اور شیخ اکبر کی نعش کو سرکاری دواخانے منتقل کیا۔آج 11 اکتوبر کو تدفین عمل میں آئے گی۔