ناندیڑ میں موبائیل کے استعمال پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کیا

ناندیڑ:27/ جون۔(ورق تازہ نیوز)موجودہ دور میں اینڈرائیڈ موبائل نے سب کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے، پوری دنیا ایک موبائل فون میں سمائی ہوئی ہے۔ اسلئے ہر کوئی موبائل کیلئے اصرار کر رہا ہے۔ اسی طرح کے موبائل فون کے تبادلے پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا۔ ان کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

اس سلسلے میں دیہی پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متوفی نوجوان کا نام ارجن راجو گاولے عمر 20 سال ہے۔اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ یہ ہے کہ گوپال چاوڑی ناندیڑ شہر سے کچھ فاصلے پر ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ گاؤں کے رہائشی ارجن راجو گاولے اور اس کے بڑے بھائی کرن راجو گاولے نے اتوار 25 تاریخ کو آدھی رات کے قریب چھوٹے بھائی ارجن کرن سے اسکا موبائل فون استعمال کئلئے مانگا۔ لیکن کرن نے موبائل دینے سے انکار کر دیا۔

اس بات پر دونوں بھائیوں میں شدید لڑائی شروع ہو گئی۔ جھگڑا بڑھنے پر کرن نے 20 سالہ ارجن کا ساڑی سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا کیونکہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کی طرف سے اسکی پٹائی سے ناراض ہو گیا تھا۔

اس معاملےمیں ارجن کے ماموں لکشمن واگھمارے کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔پولس انسپکٹر اشوک گھوربنڈ اپنی ٹیم کے ہمراہ کے جائے واردات پر پہنچ گئے تھے۔ پی ایس آئی اشوک پاٹل مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading