ناندیڑ :22۔جنوری (ورق تازہ نیوز۔)اگر تم میرا حکم نہیں مانتے ہو تو میں تمہیں این آر سی قانون میں پھنساکر پاکستان بھیج دوں گا۔اس طرح کی دھمکی ناندیڑ میں مسلم ہوم گارڈ کو پولیس افسر نے دی۔ مرزا نوشاد بیگ ولد یونس بیگ کچھ سالوں سے ناندیڑ ہوم گارڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایک تربیتی کیمپ میں شرکتِ کیلئے ممبئی جانا تھا جس کیلئے انھوں نے اپنا نام بھی درج کروایا تھا لیکن ہوم گارڈ افسر نانا صاحب موکڑے نے انھیں روانہ نہیں کیا۔اس بارے میں نوشاد بیگ نے اس آفسر سے وجوہات طلب کی۔کیونکہ اس تربیت کا بیگ کو سرٹیفکیٹ ملتا ہے جو انکی ملازمت کیلئے کافی اہم ہوتا ہے۔لیکن اس فرقہ پرست ذہنیت کے حامل افسر نےصاف کہہ دیا کہ تمہیں سرٹیفکیٹ کا کیا کرنا تجھے تو این آر سی قانون کے تحت بھارت سے نکال کر پاکستان بھیج دوں گا۔
اس دھمکی سے نوشاد بیگ کافی پریشان ہوگئے اور انھوں نے ناندیڑ کے ایس پی۔ایڈیشنل ایس پی کو اس بارےمیں شکایت کی ہے اور وزیر اعلی مہاراشٹر کے علاوہ ناندیڑ کے وزیر سرپرست آشوک چوہان۔مہاراشٹر کے ڈی جی کو بھی شکایت کی ہے۔اس شکایت کی کاپی درج ذیل ہے۔

