ناندیڑ میں سیلابی صورتحال کے بعد قلتِ آب عوام شدید مشکلات کا شکار‘ٹینکرس کی فراہمی کامطالبہ

ناندیڑ:یکم اکتوبر۔ (ورقِ تازہ نیوز):ٰناندیڑ شہر گزشتہ کئی دنوں سے سیلابی صورتحال کا شکار ہے۔ گوداوری ندی میں پانی کے اضافے کے سبب شہر سے گزرنے والا ناو گھاٹ پ±ل زیرِ آب آگیا ہے۔ اسی دوران اسدون سے ناندیڑ شہر کے قلعہ اور چوپالہ کی سمت آنے والی پائپ لائن چند دن قبل طغیانی کی نذر ہوکر بہہ گئی، جس کے نتیجے میں ان علاقوں کے مکینوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

پانی کی فراہمی متاثر ہونے سے گاڑی پورہ، بڑی درگاہ، چھوٹی درگاہ، دھوبی گلی، فتح برج، کالا پ±ل، قلعہ اور چوپالہ کے آس پاس کے علاقوں میں روزمرہ زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ ان دونوں پانی کی ٹاکیوں کے حدود میں بڑی آبادی رہتی ہے اور لوگوں کو عین برسات کے موسم میں ہی پینے کے پانی کے بحران سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔متاثرہ عوام نے بتایا کہ وہ کسی نہ کسی طرح محلوں میں موجود بورویل اور پرائیویٹ ذرائع سے پانی حاصل کر رہے ہیں، لیکن یہ مقدار ناکافی ہے۔

دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی طرف سے اب تک کوئی مو¿ثر اقدام سامنے نہیں آیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کو فوری طور پر ان متاثرہ علاقوں میں پانی کے ٹینکروں کے ذریعہ سپلائی بحال کرنی چاہئے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ بصورت دیگر یہ مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کرسکتا ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الفور اس سنگین مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے عوام کو قلتِ آب سے نجات دلائیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading