ناندیڑ میں جامعہ نظامیہ کے تجوید و قرأت امام عاصم کوفیؒ کے سالانہ امتحانات کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:حافظ محمد ہارون نظامی (امام و خطیب مسجد یونس ریلوے اسٹیشن ناندیڑ) کی اطلاع کے بموجب الحمدللہ اس سال جامعہ نظامیہ کے سالانہ امتحانات 2024 ماہ شعبان ١٤٤٥ه کا انعقاد مدرسہ عبداللہ للبنین والبنات ناندیڑ گاڑی پورہ میں ہوا۔جس میں 30 طلباء جس میں 27 طالبات اور 3 طلبہ نے قرأت بروایت سیدنا امام عاصم کوفیؒ میں حصہ لیا۔

ان امتحانات کے ممتحن مولانا قاری محمد خواجہ حسین صاحب نظامی کامل الفقہ حیدرآباد سے تشریف لائے تھے۔ امتحان گاہ میں مفتی شمس الدین صدیقی صاحب، ڈاکٹر شیخ ربانی صاحب پرنسپل الرحمت انگلش اسکول اور بانی مدرسہ الحاج محمد احمد اللہ صاحب نظامی بھی موجود رہے۔

مدرسہ کی معلمہ حافظہ ہاجرہ صاحبہ نظامی کی نگرانی میں میں جامعہ نظامیہ کے قراْت کے تحریری و تقریری امتحانات کا کامیاب انعقاد ہوا ۔ان شاءاللہ باقی کے امتحانات جیسے ڈپلومہ ان عربک، مولوی، عالم ،کے امتحانات مدرسہ عیدروسیہ عرب گلی میں منعقد ہوں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading