ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات ,59کاغذاتِ نامزدگی نادرست ‘878 امیدوار لڑنے کے اہل قرار

ناندیڑ، 31 دسمبر:( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات 2026 کے لیے جملہ 937 امیدواروں نے 1203 کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے تھے۔ 31 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 878 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے، جبکہ 59امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

اس سلسلے میں الیکشن انتظامیہ، نادڑ کی جانب سے باضابطہ پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے۔انتخابی پروگرام کے مطابق جمعرات یکم جنوری 2026 اور جمعہ 2 جنوری 2026 کو امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ 2 جنوری کی شام دیر گئے تک نام

واپس نہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات دستیاب ہوں گی، جبکہ 3 جنوری کو اہل امیدواروں کی قطعی فہرست جاری کی جائے گی۔ اسی دن انتخابی نشانات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔ان انتخابات میں تقریباً تمام قومی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ریاستی سطح کی پارٹیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی تائید و حمایت میں انتخابی تشہیر کا آغاز کر دیا ہے۔

ادھر پولیس انتظامیہ کی جانب سے محلہ واری کمیٹیاں قائم کر کے امن و امان برقرار رکھنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading