ناندیڑ:15جولائی۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ شام شہر کے شیواجی پتلہ کے پاس واقع ایک بیکری میں معمولی بات پر چند افراد نے تین مسلم نوجوانوں کوزبردست مارپیٹ کرکے زخمی کردیااس معاملے میں چار نوجوانوں کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیبرکالونی کے سابقہ کارپوریٹر سید جانی کے فرزند سید سفیان عمر 22 سال نے وزیر آباد پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 14 جولائی کو شام پانچ بجے اپنے چچازاد بھائی کو موٹر سائیکل پر سوارکرکے ریلوے اسٹیشن آئے تھے کیونکہ انکے چچازاد بھائی کا بیاگ گم گیاتھا ۔اسکے بعد یہ دونوں پانی کی بوتل خریدنے کے لئے شیواجی پتلہ کے سامنے چھپن بھوگ سوئیٹس مارٹ میں گیے اس وقت پہلے سے وہاں موجود افراد سے کسی بات پر شیخ نوازشیخ مجیب کی بحث و تکرارہوگئی یہ دیکھ کر فریادی سفیان بھی سوئٹس مارٹ کے اندر پہنچے یہ ماجرا دیکھ کرسفیان نے اپنے بڑے بھائی سید ارحان کو فون کرکے بلوایا ۔
اسی دوران سمیش یادو ‘ گنگا پرسادیادو ‘ سونو ‘دلیپ مہتا نے انکی پٹائی کردی جس میں سید سفیان ‘سید ارحان اور شیخ نواز زخمی ہوگئے۔اسکے بعد تینوں زخمیوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں انکا علاج کیاگیا ۔وزیر آباد پولس نے سید سفیان کی فریاد پر چاروں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔