ناندیڑ:11دسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) کل رات کُنڈلواڑی میں کوپرگاو¿ں کے نوجوان شیخ علی کو گاڑی کی ٹکر کا بہانہ بنا کر تنازعہ پیدا ہوا۔ بات چیت کے دوران بحث کے بعدایک ہجوم نے جمع ہو کر اس نوجوان پر بے رحمانہ تشدد کیا۔
ایسی اور اسی طرح کی وارداتوں کو دبانے کے بجائے ان پر فوری طور پر توجہ دینا اور مذہبی و فرقہ وارانہ شدت پسندی کو روکنا ضروری ہے، اس مطالبے کے ساتھ ایک یادداشت پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کو پیش کی گئی۔
اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے اس معاملے میں خصوصی توجہ دینے اور ضلع میں کسی بھی طبقے کی غنڈہ گردی یا بدتمیزی کو برداشت نہ کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر بھنتے پیّا بودھی جی اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد اور پارٹی کے عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔