ناندیڑ:26/ ڈسمبر(۔ورق تازہ نیوز)بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی، ناندیڑ کے خازن اور جناب شکیل احمد (سپروائزر، فیض العلوم ہائی اسکول ناندیڑ) کے والد محترم جناب نذیر احمد صاحب آج اچانک انتقال فرما گئے۔ ان کی عمر تقریباً 78 سال تھی۔

مرحوم مکہ مسجد میں نمازِ مغرب کی ادائیگی کے لیے تشریف لے جا رہے تھے کہ مسجد کی سیڑھیوں پر انہوں نے آخری سانس لی۔مرحوم نے اپنے پیچھے دو بیٹے اور سات بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ بتاریخ 27 دسمبر 2024 بروز جمعہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان گنج شہیداں کربلا ناندیڑ(مومن بیس) میں عمل میں آئے گی، ان شاءاللہ۔