ناندیڑ: لیبر کالونی میں بڑے گوشت کی قیمت ₹250 مقرر کرنے کی عوامی اپیل


ناندیڑ: بڑے گوشت کی قیمت ₹250 مقرر کرنے کی عوامی اپیل

ناندیڑ: لیبر کالونی میں بڑے گوشت کی قیمت ₹250 مقرر کرنے کی عوامی اپیل

عوام نے گوشت فروشوں سے پرامن انداز میں مانگ رکھی، مہنگائی کے خلاف آواز بلند

ناندیڑ، 31 اگست — لیبر کالونی کے عوام نے آج مقامی گوشت فروشوں سے پرزور اپیل کی کہ بڑے گوشت کی قیمت کو کم کر کے ₹250 فی کلو مقرر کیا جائے تاکہ عام شہری بھی باعزت طریقے سے اپنے گھر کا چولہا جلا سکے۔

https://www.instagram.com/reel/DOBYlczCGZy/?igsh=MWR2NGFqb25jdGx6Nw==

"ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ قیمتیں عوامی استطاعت کے مطابق ہوں، تاکہ ہر گھر میں خوشبو پکے گوشت کی بھی آ سکے۔”

فی الحال علاقے میں بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت ₹300 سے ₹350 فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جو متوسط طبقے کے لیے ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔

سماجی کارکنوں اور مقامی نمائندوں نے بھی اس اپیل کی حمایت کی اور کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ضروری اشیاء کی قیمتوں پر نظرِ ثانی وقت کی اہم ضرورت ہے۔


Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading