ناندیڑ ضلع کےنایگاؤں تعلقہ میں زیر زمین آوازوں سے عوام میں خوف

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)12 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے، دوپہر 3 بجے، شام 5 بجے اور رات 9 بجے نایگاؤں تعلقہ کے ٹاکلی (بو) گاؤں میں زمین کے اندر سے زوردار آوازیں سنائی دینے اور زمین ہلنے کی اطلاع مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو دی۔ اس اطلاع کے بعد جب قومی زلزلہ سائنسی مرکز کی ویب سائٹ پر جانچ کی گئی تو اس آواز یا جھٹکے کی کوئی ریکارڈنگ درج نہیں ملی۔

اس کے باوجود مزید باریک تحقیق کے لیے سُوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے ارتھ سائنس ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر ٹی. وجے کمار سے بھی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

تحصیلدار نایگاؤں کی جانب سے ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ان جھٹکوں سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی۔

ضلع کلکٹر راہول کارڈیلے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں بلکہ محتاط رہیں۔ جن گھروں کی چھتیں ٹین کی ہیں اور جنہوں نے ٹین کے اوپر پتھر رکھے ہیں، وہ فوراً حفاظتی اقدام کے طور پر وہ پتھر ہٹا دیں اور ٹین کی چادریں بولٹ سے مضبوطی کے ساتھ فِٹ کروا لیں۔

اگر دوبارہ ایسی آوازیں سنائی دیں تو فوراً گھر سے باہر نکل کر کھلی جگہ پر جمع ہوں اور انتظامیہ کو فون نمبر (02462) 235077 پر اطلاع دیں۔ ساتھ ہی کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading