ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) 24 مارچ: – ضلع ناندیڑ میں 25 مارچ کی صبح 6 بجے سے 8 اپریل 2021 کی درمیانی رات تک حکم امتناعی اور اسلحہ بندی نافذ ہوگ ، اسطرح کی اطلاع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس نے دی۔
ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ، ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37 (1) اور (3) کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 25 مارچ بروز جمعرات صبح 6 بجے سے ضلع میں حکم امتناعی اور ہتھیار بندی نافذ کی ہے۔
25 مارچ 2021 کی آدھی رات سے ، پانچ یا اس سے زیادہ افراد کو عوامی مقامات یا اس کے آس پاس خالی جگہ پر جمع ہونے پر پابندی رہے گی۔
اس حکم کا اطلاق پولیس افسران کی طرف سے خصوصی طور پر ڈیوٹی پر مامور، سرکاری ملازمین ، شادیوں ، جنازوں ، مذہبی تقاریب ، جلوسوں اور دیگر مجاز حکام کے ذریعہ منعقدہ جلوسوں پر نہیں ہوگا۔