ناندیڑ 15 اپریل (ورق تازہ نیوز) : – ضلع میں کورونا انفیکشن کی موجودہ صورتحال قابو میں ہے اور ضلع میں ابھی تک کوئی مثبت مریض نہیں ہے۔ اسطرح کی اطلاع محکمہ صحت ناندیڑ کی جانب سے دی گئی ہے.
اب تک کل قرنطین 503 میں سے قرنطین کا دورانیہ 140 افراد نے مکمل کرلیا ہے۔
اسپتال میں زیر نگرانی کل 43 میں سے 39 کو قرنطین (یاتری نواس سی سی سی) میں رکھا گیا ہے.
503 افراد کو گھر میں قرنطین کیا گیا ہے ۔
آج بتاریخ 15 اپریل 2020- 42 نمونے معائنہ کے لئے لئے گئے ہیں۔
مجموعی طور پر ٹیسٹ کیے گئے 274 نمونوں میں سے 226 کا منفی نتیجہ آیا ہے ، جبکہ باقی 43 نمونے معائنہ رپورٹ کیلئے زیر التوا ہیں اور 5 نمونے مسترد کردیئے گئے ہیں.
ضلع میں باہر آنے والے تارکین وطن کی کل تعداد 73 ہزار 679 ہے اور انہیں اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت ناندیڑ نے بتایا کہ ان کے ہاتھوں پر Home Quarantine کی مہریں بھی ثبت کی گئی ہیں.