ناندیڑ ضلع میں غیر موسمی بارش و ژالہ باری ‘دیہاتوں میں فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان

ناندیڑ:11 فروری (ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے موسم آج اچانک تبدیل ہوجانے کے بعد دوپہر کے وقت غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہہ سے کسانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ بالخصوص عمری تعلقہ کے حمایت نگر میں بے موسمی بارش کی وجہہ سے کسان ایک بار پھر مایوس ہو گئے ۔اتوار 11 فروری کو شام 4 بجے کے قریب، ضلع کے کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی۔

اس میں حمایت نگر تعلقہ میں پوٹا سرسم، تامسہ کے علاوہ جولگاﺅں، ماکاری، اسی طرح عمری تعلقہ کے شیڑ گاﺅں، گولے گاﺅں، کارے گاﺅں، ناگٹھان وغیرہ میں بڑی زوردار بارش ہوئی۔ اسی کے ساتھ ژالہ باری بھی ہونے کی وجہہ سے کھیتوں میں اُگائے جارہے گیہوں، کیلے، چنا اور دیگر فصلوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے۔ شام چار بجے کے قریب موسم بدل گیا۔ تیز ہواوں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔

اچانک بارش اور ژالہ باری کے باعث عوام اور کسانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گاو¿ں کے دیہاتیوں نے بتایا کہ یہ بارش تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ جس کی وجہہ سے بڑی تعداد میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ اسی طرح اس علاقے میں کیلے کے کئی کاشتکاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

عمری تعلقہ میں تربوز بھی بڑی مقدار میں اگایا جاتا ہے۔ ژالہ باری کے باعث تربوز کی کاشت مکمل طور پر ختم ہو گئی۔اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن کسانوں کے مطابق بڑی تعداد میں جانور مارے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس بارش سے کسان مکمل طور پر بدحال ہوگئے ہیں اور اس سے قبل ہونے والی بے موسمی بارشوں میں بھی کسانوں کو کافی نقصان ہوا تھا۔ لیکن حکومت نے ابھی تک اس کا پنچنامہ اور کسانوں کو مدد نہیں دی ہے۔ اب کسان پریشان ہیں کہ اس نقصان کا کیا ہوگا؟ اس علاقہ کے کسانوں کی طرف سے حکومت سے فوری طور پر پنچنامہ بنانے اور کسانوں کو خاطر خواہ مالی امداد دینے کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading