ناندیڑ:13مئی۔(ورق تازہ نیوز)ریاست اترپردیش میں مقیم 1 ہزار 464 مزدوراور دیگرا فراد ، جو کورونا پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن میں ضلع میں پھنسے ہوئے تھے ، آج شام 6بجکر25 منٹ پر "اسپیشل مزدور ٹرین” کے ذریعہ حضور صاحب ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر ناندیڑ ضلع انتظامیہ اور ناگرک کرتی سمیتی کے کارکنان نے ان مسافروں کو الوداع کیا۔ مزدوروں کے چہروں پر اپنے گاو¿ں جانے کی خوشی جھلک رہی تھی۔
"بھارت ماتا کی جئے” کے نعرے بھی لگائے۔ ان سبھی مسافروںنے ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ اداکیا۔اس موقع پر ایم ایل اے موہن ہمبرڈ ، ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر وپن اتنکر ، ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس وجے کمار مگر ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے ، اپر ڈسٹرکٹ کلکٹر خوشحال سنگھ پردیشی ، ریذیڈنٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ کلکٹر سچن کھلاڑ ، سب ڈویژنل آفیسر لطیف پٹھان ، تحصیلدار ارون جہاڑ ، محکمہ ریلوے کے کالی چرن و متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران وغیرہ موجود تھے۔ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق ، ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے اترپردیش سے مزدوروں کو ان کی ریاست بھیجنے کے لئے ناندیڑ سے ٹرین جاری کرنے کی مکمل تیاری کرلی تھی۔
اس کوشش سے مزدوروں کو گھر جانے میں راحت ملی ہے۔ انتظامیہ نے مزدوروں کے ٹرین ٹکٹوں کی ادائیگی خود کی ہے۔ ضلع انتظامیہ اور این جی او نے سفر سے قبل مزدوروں کی تھرمل سکیننگ ، سینیٹائزر اور کھانا ، نمکین ، پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس کے بعد وہ خصوصی لیبر ٹرین سے روانہ ہوئے۔لاک ڈاو¿ن کے دوران ، ناندیڑ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے مزدوروں کے لئے ناندیڑ کے منگل کاریالیہ کے علاوہ کیمپوں میں کھانے پینے کے انتظامات کیے گئے تھے۔ ناندیڑ کے تروڑا علاقے میں وشالکشمی منگل کاریالیہ میں پچھلے ایک ماہ سے بیرون ریاست کے 85 افراد کی میزبانی اور رہائش کاانتظام کیاگیاتھا۔ ان میں سے 65 افراد کو "خصوصی لیبر ریلوے” کے ذریعہ آج یوپی کے گورکھپورروانہ کردیاگیا۔