ناندیڑ : سال نو کے پہلے ہی دن چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کی تنصیب پر ہنگامہ

لوہا:ناندیڑ:یکم جنوری ( ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ شہر سے قریب لوہا ٹاون میں نئے سال کے پہلے دن چھترپتی شیواجی مہاراج کی گھڑ سواری کی مورتی لگانے کا عمل ٹھپ ہوگیا۔ ایک بار پھر یہاں پر سیاسی حلقو ں میں ساکھ کی جدوجہد جاری رہی۔ اتوار یکم جنوری کو صبح تقریباً 11 بجے، لوہا میونسپل کارپوریشن کے سابق نائب صدر اور کانگریس پارٹی کے تعلقہ صدر شرد پاٹل پوار کی طرف سے لائے گئے گھوڑے پر سوار شیواجی مہاراج کے مجسمے کے جلوس کو روک دیا گیا اور مورتی کو اضافی سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔

پولیس اور انتظامیہ نے مجسمے کو تحویل میں لے لیا۔ اس وقت محبان شیواجی مہاراج نے امن کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا۔مکمل مجسمہ اور متعلقہ گاڑی لوہا میونسپل کونسل کے حوالے کرتے ہوئے پنچنامہ کیا گیا۔ اس موقع پر کھنڈو پوار، سنجے کرالے کپل کروالے، سندیپ پوار، اکبر مولانا، شیو سینا کے تعلقہ سربراہ سریش پاٹل ہلال، شیو سیناکے شہرچیف گجانن کراڈے، چھاوا ضلع صدر ماولی پاٹل پوار، ایم این ایس کے ضلع صدر گجانن پاٹل چوہان، سابق ضلع پریشد چیرمین سنجے پاٹل کرالے، پرکاش چوہان اور دیگر موجود تھے۔

سال 2003 سے، لوہا شہر کے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک میں شیواجی مہاراج کا مکمل لمبا مجسمہ نصب کرنے کے لیے مسلسل احتجاج جاری ہے۔ شیواجی مہاراج کے مجسمے کو حفاظتی وجوہات کی بناء پر چار مرتبہ حراست میں لیا گیا تھا۔2004 کے دوران اس وقت کے پولیس انسپکٹر ہنومت پراڈ نے حکومت سے کوئی اجازت نہ ملنے پر حفاظتی بنیادوں پر بھائی کیشوراو دھونڈگے کو نظر بند رکھنے کاحکم دیاتھا۔