ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز) آج رات دیر گئے تقریبا 12:30 بجے ایک بے قابو تیز رفتار ٹرک نمبر MH 12 MV 1092 نے ناندیڑ شہر کے گنجان آبادی والے دیگلور ناکہ علاقے میں اپنی تیز رفتاری سے دہشت کا ماحول پیدا کردیا۔
یہ ٹرک اس شاہراہ پر 40-50 کلومیٹر کی رفتار سے دوڑتا ہوا آیا اور متعدد گاڑیوں کو ڈرائیور اڑاتا ہوا خود پلٹی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک آٹو میں سوار مسافرین سمیت تقریبا 5 افراد اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عوام کے چیخ و پکار کے باوجود نشے میں دھت ٹرک ڈرائیور نے کسی کی ایک نا سنی اور ٹرک کو بھگاتا چلا گیا۔
بعد ازیں ٹرک حیدر فنکشن ہال سے پہلے بے قابو ہوکر بذات خود پلٹی ہوگیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشہ کی حالت میں تھا اور فرار ہوگیا ۔ اگر ٹرک پلٹی نہیں ہوتا تو کئی لوگوں کی جان بھی جا سکتی تھی۔

دریں اثنا پولس جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے اور عوام کے مجمع کو ہٹا کر تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار
ویڈیو دیکھیں