ناندیڑ: جنوبی ہند کی مشہورمقدس مالیگاوں کی کھنڈوبا یاترا کا24 ڈسمبر سے آغاز

ناندیڑ:30نومبر (ورق تازہ نیوز)جنوبی ہند کی مشہور مقدس مالیگاوںکی کھنڈوبا یاترا کا 24ڈسمبر سے آغازہورہا ہے اوریاترامیں بڑے پیمانے پر ضلع پریشد کی جانب سے سہولیات کی فراہم کرتے ہوئے اسکی رونق میں اضافہ کیا جائےگا ۔ان خیالات کااظہار ضلع پریشد صدر شانتابائی پوار جولگاونکر نے کیا ۔

مالیگاو ں یاترا کی قبل از تیاری کیلئے آ ج ہفتہ کو ضلع پریشد کے آنجہانی یشونت راو چوہان سبھاگرہ میں ضلع پریشدصدرشانتابائی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اس موقع پر وہ مخاطب تھیں ۔

اس موقع پر نائب صدرو فائنانس و تعمیراتی کمیٹی چیرمین سمادھان جادھو ‘زرعی و مویشی پالن چیرمین دتاتریہ ریڈی ‘ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر شرد کلکرنی ‘ضلع گرامین ترقیاتی مشنری کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نعیم قریشی ‘چیف اکاونٹنٹ و فائنانس آفیسر راو صاحب کولگنے ‘ ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجندر تُبالکے ‘وی آر کونڈیکر ‘ دلیپ انگولے ‘ وی آر پاٹل ُایجوکیشن آفیسر بی آر کنڈگیر ‘ پرشانت دگرس کر ‘ ضلع اینمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر شیواجی پوار ‘ زرعی آفیسر سنتوش نادرے موجودتھے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading