ناندیڑ: ایم ایل اے بونڈارکر کی گاڑی جالنہ کے قریب حادثے کا شکار

نا ندیڑ:23اگست( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ جنوب کے رکن اسمبلی آنندراو اٹل بونڈارکر کی گاڑی کبیرجاتے وقت گزشتہ جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے جالنا کے قریب ایک حادثے کا شکار ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق، ایم ایل اے بونڈارکر کے قافلے کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔

تاہم خوش قسمتی سے ایم ایل اے بونڈارکر اور ان کے ڈرائیور بالکل محفوظ رہے اور کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر حادثے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس اور شیو سینا کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر امداد فراہم کی۔حادثے کے بعد ایم ایل اے بونڈارکر نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا:"عوام کی دعاو¿ں اور آشیرواد کی وجہ سے مجھے کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ میں آج بھی حسبِ معمول اپنے عوامی کاموں میں مصروف ہوں اور ناندیڑ واپس پہنچ رہا ہوں۔”پولیس نے اس واقعہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading