ناندیڑ : جواں سال شایان معظم خان کا انتقال

ناندیڑ: 17 اگست (ورق تازہ نیوز) : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ شایان معظم خان (عمر 34 سال) ولد ضیاء اللہ خان صاحب (موظف سیکشن انجینئر) ساکن انعامدار گلی قلعہ روڈ ناندیڑ کا آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم ثناء اللہ خان صاحب کے بھتیجے اور فیضان خان (ایم جی ایم CSE) کے چھوٹے بھائی تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین انشاء اللہ بعد نماز عشاء زیر قلعہ آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔ ادارہ ورق تازہ اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائےانھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading