ناندیڑ۔ تروپتی۔ وقارآباد اسپیشل ٹرین

ناندیڑ:7؍اگست ( ورقِ تازہ نیوز) سائوتھ سینٹرل ریلوے نے مسافرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ناندیڑ۔ تروپتی۔ وقار آباد کے درمیان اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ ٹرین نمبر 07651 ناندیڑ ۔ تروپتی 8 اگست بروز پیر کو شب پونے بارہ بجے روانہ ہوگی ۔ یہ اسپیشل ٹرین مدکھیڑ، دھرم آباد، باسر، نظام آباد، کاماریڈی، سکندر آباد، نال گونڈا، مریال گڈا، ندی کڑی، ستے ناپلی، گنٹور، تینالی، چرلا، اونگول، نیلور، گڈور اور رینی گنٹھا کی روٹ سے ہوتے ہوئے تمام ریلوے اسٹیشن پر توقف کرے گی۔

اسی طرح ٹرین نمبر 07652 تروپتی۔ وقار آباد اسپیشل ٹرین 9؍اگست بروز منگل کو روانہ ہوگی اور رینی گنتا، نیلور، اونگول، چیرالا، باپٹلا، تینالی، گنٹور، ستیناپلی، پدوگرالا، ندی کُڑے، مریال گڈا، نال گونڈا، پگیدی پلّی، سکندرآباد، لنگم پلّی کی روٹ سے ہوتے ہوئے وقار آباد تک پہنچے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading