ناندیڑ:گینگسٹر”رندا“ سے ربط اور کوکلوارحملہ معاملہ میں پولس انسپکٹر ونوددِگھورے کی گرفتاری‘دیگر پولس ملازمین پربھی گہری نظر

ناندیڑ:11۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)خطرناک عادی مجرم و گینگسٹرہرویندرسنگھ عرف’رندا“ سے ربط کے معاملے میں پولس انسپکٹر ونود دِگھورے کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ جس سے یہ بات اورواضح ہوگئی کہ ناندیڑمحکمہ پولس کے افسران و ملازمین کی رندا کوپشت پناہی حاصل تھی۔

اسلئے اب دیگر پولس ملازمین پر پولس کی گہری نظر ہے ۔دریں اثناءونود دگھورے کو مکوکاعدالت نے 8دنوں کےلئے پولس کسٹڈی ریمانڈ میںبھیج دیا ہے ۔شہر میں تاجروںسے کھنڈنی جمع کرنے کیلئے غنڈہ صفت ہرویندرسنگھ رندانے فائرئنگ کا سہارا اورشہر میںدہشت پھیلائی۔رندا کی گرفتاری کیلئے ناندیڑاور پنجاب پولس نے گیارہ لاکھ روپیوں کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے ۔ بین الریاستی گینگسٹر کے طور پر رندا کی شناخت بن گئی ہے ۔

تاجروںکو دھمکی دے کر اُن سے رقم نکالنا رندا کا کام ہے ۔ناندیڑمیں سال 2019ءماہ اگست میں کانگریس کے کارکن گوئند کوکلوار پرفائرئنگ کی گئی تھی اور اس معاملے میں رندا گینگ کے افرادشامل تھے جنہیں پولس نے گرفتار بھی کرلیا ہے ۔27ڈسمبر کو ڈی واے ایس پی دھننجے پاٹل نے کانگریس کارکن وریندسنگھ بھنڈاری کو بھی گرفتار کیا ہے ۔جسے مکوکاعدالت نے پولس کسٹڈی میں بھیج دیا تھا ۔اسکی تحویل سے سات موبائیل فون بھی ضبط کئے ۔ اسکے فون ریکارڈ کے مطابق وہ رندا کے ربط میں تھا اس بات کا انکشاف ہوا ۔پولس نے بھنڈاری کے گھر سے اہم دستاویزات بھی ضبط کئے ۔ کوکلوار کے بیٹے ناگیش کو جس موبائل سے دھمکی دی گئی اسے بھی پولس نے ضبط کرلیا ۔ بھنڈاری سے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ رندا کے کئی پولس افسران اور ملازمین سے ربط ہے ۔ا س معاملے میں ایڈیشنل ایس پی دھنجے پاٹل نے کچھ پولس ملازمین اور پی آئی دنود دیوگھرے کوطلب کرکے پوچھ تاچھ کی ۔اس دوران معلوم ہو کہ رندا سے ونود دگھورے کے تعلقات تھے اسکے بعدونود کی گرفتاری عمل میں آئی ۔

پربھنی ضلع میں رات کے کھانے کے بعد 37طلبہ بیمار
پربھنی:11جنوری یواین آئی)پربھنی ضلع میں درج فہرست ذاتوں کے سرکاری رہائشی اسکول کے 37طلبہ رات کا کھانا کھانے کے بعد بیمار ہوگئے۔اسکول کے ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ نے جمعہ کی رات تقریباً 10بجے کھانا کھایا جس کے بعد طلبہ کو الٹی شروع ہوگئی اور ان کی حالت بگڑنے لگی۔اس کے بعد سبھی بیمار طلبہ کو پورنا میں واقع دیہی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ہفتے کی صبح انہیں ناندیڑ میں واقع گروگووند سنگھ میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کردیاگیا۔

کنڈلواڑی میں شادی خانہ اور عیدگاہ کی تعمیراتی کاموں کیلئے فنڈ کا مطالبہ
رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کرکومیمورنڈم
بلولی:( ابرار بیگ انعامدار) بلولی تعلقہ سے صرف 6 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود کنڈلواڑی شہر میں مسلمانوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہیں۔ پھر بھی یہاں پر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ اسکی ایک وجہ سیاسی قائدین کی جانب سے جھوٹے وعدہ کر ووٹ حاصل کرنا ہے۔سلمانوں کے مسائل کو دیکھتے ہوے سی سلسلہ میں ضلع پریشد و نیوجن سمیتی کے ممبر لکشمن ٹکھرواڑ کی صدارت میں کنڈلواڑی کے سماجی کارکن و صحافی محمد افضل کے ہمراہ دیگر نے رکن پارلیمنٹ ناندیڑ پرتاپ پاٹل چکلیکر سے ملاقات کرتے ہو ایک میمرنڈم دیا گیا۔جس میں مسلم سماج کے شادی خانہ، عیدگاہ کا تعمراتی کام، و دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے ایک بڑا فنڈ مہیا کرایا جاے اسطرح کا مطالبہ کیا گیا۔

ناندیڑکااقل ترین درجہ حرارت 13ڈگری سیلسئس
ناندیڑ:11۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے ۔ رات کا اقل ترین درجہ حرارت 13ڈگری سیلیس تک پہونچ گیا ہے اورانتہائی درجہ حرارت 28ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا ہے ۔آئندہ چند دنوں تک درجہ حرارت میں کمی کاامکان ہے۔ سردی کی وجہ سے شام آٹھ بجے کے بعد لوگ گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔سردی کے باعث موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور دواخانوں میں مریضوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔

ناندیڑکیلئے مزید ٹرینیں شروع کرنے وزیرریلوے سے نمائندگی کی جائے گی:چکھلی کر
ناندیڑتاممبئی راجیہ رانی ایکسپریس کاافتتاح
ناندیڑ:11۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)کل10جنوری کو ٹرین نمبر 17611 ناندیڑ۔سی ایس ایم ٹی ممبئی راجیہ رانی ایکسپریس کوسبز پرچم دکھاکر شری پرتاپ پاٹل چکھلیکر ، معزز ممبر پارلیمنٹ ناندیڑ نے روانہ کیا ۔یہ ٹرین 10 جنوری کو شام 22.00 بجے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 01 سے روانہ کی گئی ۔اس موقع پر شری رام پاٹل راتولی کر (ایم ایل سی)‘ ایم ایل اے شری راجیش پوار ، شری اویناش گھاٹے ، سابق ایم ایل اے ، شری وینکٹ راو¿ گوجے گونکر بی جے پی ضلع صدر ، شری پروین سالے ، بی جے پی سٹی صدر ، شری دیپک سنگھ راوت ، قائد حزب اختلاف ، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن اور معزز شہریان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ناندیڑ کے ڈویژ نل ریلوے منیجر شری اپیندر سنگھ نے شرکا کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ پرتاپ پاٹل نے اپنے خطاب میں ہندوستان کے معزز وزیر اعظم جناب نریندر جی مودی اور ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئیل کامذکورہ ٹرین کوناندیڑ تک توسیع دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ ناندیڑ کے مسافروں کی سہولت کیلئے مزید ٹرینیں چلانے کی کوشش کر رہے ہیں

آج بڑی درگاہ شریف میں
حضرت زندہ شاہ مدار رضی اللہ عنہ کا 603 سالہ عرس منایا جائے گا
ناندیڑ:(راست)آج بتاریخ 16 جمادی الول مطابق 12 جنوری 2020 بروز اتوار حضور قطب الارشاد فردالافراد سیدنا بدیع الدین احمد الحسنی الحسینی قطب المدار المعروف زندہ شاہ مدار رضی اللہ عنہ کا 603 سالہ عرس شریف بڑے احتشام کہ ساتھ آستانہ (چلہ) مقدس خانقاہ علیہ حضور قطب ال?قطاب سیدنا مخدوم میراں مَکّھاشاہ اولیائ جعفریہ طیفوریہ اہل طبقات± العاشقان مداریہ رحمتہ اللہ علیہ بڑی درگاہ شریف ناندیڑ میں صاحبِ سجادہ نشین و متولی حضرت سید شاہ محمد نصیرالدین شمیم صاحبِ قبلہ جعفری مداری العاشقانِ مَکّھاشاہی کی سرپرستی ونگرانی میں حسب روایت منایا جائے گا۔آج بعد نماز عصر صاحب سجادہ نشین قبلہ کہ مکان مجلس قل شریف بعد از جلوس صندل شریف روانہ ہوکر قبل مغرب بڑی درگاہ شریف پہنچے گا۔ بعد نماز مغرب آستانہ (چلہ) مقدس میں پیشکشتی صندل مالی غلاف، چادر گل صاحب سجادہ نشین معہ برادران و علمائ مشائخ عظام و معزز شخصیات مراسم صندل ادا کرینگے۔بعد از خانقاہ علیہ میں فاتحہ شجرہ خوانی و مواعظ حسنہ کہ بعد تقسیم تبرک و نیاز)(لنگر) شریف طعام عام کا اہتمام ہوگا۔ دوسرے دن بتاریخ 13 جنوری بروز پیر بعد نماز مغرب جشنِ چراغاں و بعد نماز عشاءمحفل میلاد شریف و تقسیم تبرک ہوگا. تیسرے دن 14 جنوری بروز منگل بعد نماز فجر ختم قرآن شریف و ختم طبقاتیہ مداریہ وفاتحہ شجرہ خوانی دعائے خیر و تقسیم تبرک ہوگا. آپ تمام وابستگانِ سلاسل مشائخین و علماءدےن مریدین و عاشقین ان نورانی تقاریب میں شرکت فرما کر سعادتِ دارین حاصل کریں اور نیاز (لنگر) شریف تناول فرما کر ممنون و مشکور فرمائیں۔اس طرح کی اطلاع برادران صاحب سجادہ نشین و وابستگان سلسلہ نے دی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading