ناندیڑ:گٹکھے سے بھرا کنٹینر ضبط ‘ 91لاکھ کا مال پکڑا گیا

ناندیڑ:23جون ۔(ورق تازہ نیوز)لوکل کرائم برانچ نے آج 23جون کی شب ایک بجے ایک مقام پرگٹکھا پائے جانے کی اطلاع ملنے پر کاروائی جاری تھی کہ شہر کے دوسرے مقام پر گٹکھے سے بھرا کنٹینر ایل سی بی نے پکڑا ہے ۔ جس میں61لاکھ 9ہزار کاگٹکھا اوردوسرے مقام پر 30لاکھ کاگٹکھا ا س طرح 91لاکھ کامال ضبط کیاگیا ۔ کل شب قدیم شہر کے ٹیپوسلطان روڈ پرایل سی بی کادستہ گٹکھے سے بھرا ٹرک پکڑاتھا جس کی تلاشی لی جارہی تھی کہ آسنا ندی کے قریب ٹی پوائنٹ پرسانگوی کے پاس بھی گٹکھے سے بھرا کنٹینر ہونے کی اطلاع ملتے ہی ایل سی بی نے فی الفور کاروائی کی اور کنٹینر نمبر HR 55-X- 8718 کو ضبط کیا جس میں 61لاکھ 9ہزار روپیوں کاامتناع عائد کردہ گٹکھا ضبط کیاگیا ۔اسطرح ایل سی بی نے ایک ہی شب ناندیڑ شہر میںدو مقامات سے 91لاکھ روپیوں کا گٹکھا ضبط کرلیا ۔فوڈ سیکوریٹی آفیسر اومیش کاڑے کی شکایت پر ائیر پورٹ پولس اسٹیشن مےں مقدمہ درج کیاگیا ۔ اس کاروائی پر آئی جی پرکاش متیہ پال ‘ایس پی سنجے جادھو ‘ ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹراکشے شندے ‘ ڈی وا ے ایس پی ابھیجت فسکے نے ایل سی بی کے چیف سنیل نکاڑجے ‘اسسٹنٹ پی آئی پانڈورنگ بھارتی ‘ پولس ملازمین رمیش کھاڈے ‘ ڈھونڈی رام کیندرے ‘ دشرتھ ‘تکارام کاگنے ‘ دارا راٹھوڑ ‘ہنمنت پوتدار ‘شیام ناگر گوجے ‘ وغیرہ کی تعریف کی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading