ناندیڑ:گاڑی پورہ کالاپُل کا تعمیری کام زوروں سے جاری

ناندیڑ:یکمستمبر(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے گاڑی پورہ میںمستان شاہ ولی چھوٹی درگاہ کے سامنے نئے پُل کی تعمیر کا کام زوروں سے جاری ہے ۔اس پُل کابیڈ28×36فٹ ہے اور نالے میںتعمیری کام جاری ہے ۔ سابقہ منہدم پُل کی اونچائی بہت کم تھی لیکن نئے پُل کوسطح زمین سے کافی اونچا کیاگیا ہے ۔معماراورمزدور روزانہ کام کررہے ہیں۔

پُل سے گزرنے والا راستہ برقی چوک پرانا مونڈھا شاہراہ کوملایاجارہاہے ۔ ابھی صرف پُل کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کی زیرنگرانی کنٹریکٹر سرگرم عمل ہے۔ اس پُل کے نیچے بڑانالا ہے اور یہ نالا حبیب ٹاکیز کارنر سے گوداوری ندی کی سمت بہہ رہاہے ۔ چنانچہ سڑک اسی نالے پرتعمیر ہوگی جس کاکنٹریکٹ کسی دوسرے کنٹریکٹر کودیاجائے گا۔ایسی اطلاع ہے ۔اس پُل کوکالاپل کے نام سے بھی جاناجاتا ہے ۔پُل کی تعمیر کے بعد گاڑی پورہ ‘قلعہ ‘فتح برج ‘چھوٹی درگاہ بڑی درگاہ کے ساکنان کوشہرکے دیگر علاقوں میںجانے کےلئے ایک متبادل بڑا اور صاف ستھرا راستہ دستیاب ہوجائے گاجس کامطالبہ کئی سالوں سے کیاجارہا تھا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading