ناندیڑکے قدیم شہر کے بڑے حصہ میں پانچ دن سے نل سوکھے پڑے ہیں!

ناندیڑ:21 مئی۔ (ورق تازہ نیوز)قدیم کے گاڑی پورہ‘قلعہ اور چوپالہ سے متصل علاقے جو گنجان آبادی والے علاقے ہیں لیکن گزشتہ پانچ دنوں نلو ں کوپانی کی فراہمی بند ہونے سے ان علاقوں کے لوگ کافی پریشان ہیں۔ایسا ہر دیڑھ ماہ میں ہورہ ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کے محکمہ پانی فراہمی کمیٹی کے افسران اور عوامی نمائندوں کی اس مسئلہ کے مستقل حل کے لئے کوئی کوشش نہیں ہورہی ہے۔رمضان عید کے بعد 16 مئی کو نلوں کوپانی آیاتھااس کے بعد سے نل سوکھے پڑے ہیں ۔

متعلقہ ملازمین نے بتایا کہ پانی فراہمی نظام میں بجلی کی سپلائی میں بگاڑ آنے سے قلعہ اور چوپالہ کی پانی کی ٹاکی کوپانی فراہم نہیں ہورہا ہے ۔ الیکٹریشن دو دن سے کام کررہے ہیں ۔ شہریان کی شکایت ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ محکمہ کی جانب سے یہ اطلاع بھی نہیں دی جاتی ہے کہ محلہ میںفلاح تاریخ سے فلاں تاریخ پانی کی سربراہی بند رہے گی ۔ پہلے اخباروںں میںاطلاعات شائع ہوتی تھیں لیکن چندسالوں سے ایسا نہیں ہورہا ہے ۔ متعلقہ علاقوں کے کارپوریٹرس کی توجہ بھی اس طرف نہیں ہے۔عام شہریان کامطالبہ ہے کہ پانی کی قلت کو فی الفور دور کیاجائے اوراسکا مستقل حل کیاجائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading