ناندیڑ:21۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)شہریت ترمیمی قانون ،این آر سی اور این پی آر کےخلاف ملک بھر جاری احتجاجی مظاہروں میں دن بہ دن شدت آتے جارہی ہے ۔ناندیڑ میں بھی دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر بے مدت احتجاجی دھرنا شروع کیا گیاہے ۔کل جماتی تحریک کی جانب سے شروع کئے گئے احتجاجی دھرنے میں نہ صرف مسلمان بلکہ دلت ،سکھ ،مراٹھا اور دیگر مذاہب کے رہنما اور عام لوگ کثیر تعداد میں شریک ہورہے ۔ناندیڑ کے احتجاجی دھرنے کا آج 9 واں دن تھا ۔

آج کا دن مرد حضرات کے لئے نئی آبادی ،مخدوم نگر ،لیبر کالونی اور اطراف کے علاقہ کے لوگوں کے لئے مختص کیا گیا تھا ۔اسی طرح دوپہر کے خواتین سیشن کے لئے پیر برہان ،پیر نگر اور اطراف کی خواتین کےلئے مختص کیا گیا تھا ۔معمول کی طرح نماز فجر کے ساتھ ہی لوگ دھرنے میں شریک ہونے کےلئے نکل پڑے ۔نئی آبادی نوجوانوں نے باضابطہ قطاروں کی شکل میں اپنے گھروں سے نکل کر ضلع کلکٹر دفتر پرپہنچے ۔قومی ترانے سے دھرنے کی شروعات کی گئی ۔صبح کے سیشن میں بودھ بھنتے پیا بودھی ،سکھ سماج سے ناندیڑ کے سابق میئر بلونت سنگھ گاڑی والے، کانگریس کارپوریٹر اپرنا نیرلکلر،آر پی آئی سے ڈی ڈی واگمارے ، ای پی ایس ۵۹ پنشنرس سنگھرش سمیتی کے صدر ایم آر جادھو اور وڈار سماج سے صاحب راو¿ بیلے ،مفتی وقایت اللہ قاسمی ،مفتی محبوب احسن قاسمی نے شرکت کی ۔دھرنے میں شریک مذہبی شخصیات نے مسلمانوں کو یہ یقین کہ وہ اس لڑائی میں اکیلے نہیں بلکہ تمام طبقات ان کے ساتھ ہے اور اس تحریک کو اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کے حکومت اس قانون کو منسوخ نہیں کیا جاتا ۔احتجاجی دھرنے میں مر د وخواتین کثیر تعداد میں شریک ہورہی ہے ۔
نوٹ :آج ۲۲ جنوری کو سمیرا باغ برکت پورہ و اطراف مرد حضرات اس دھرنے میں شرکت کریں گے ۔صبح ۸ تا دوپہر دو بجے تک رہے گے ۔اس کے علاوہ شام پانچ تا رات دس بجے تک یہ مرد حضرات شرکت کریں گے ۔اسی کے ساتھ آج ۲۲ جنوری کو محلہ چیتنیہ نگر ،سمیہ کالونی ،اسرای نگر و اطراف کی خواتین دوپہر دو تا پانچ کے درمیان شرکت کریں گی ۔اس کے علاوہ سبھی افراد سے اپیل کی جاتی ہے وہ اس بات کا نوٹ کرلیں کہ 23 جنوری بروز جمعرات سے خواتین کو دوپہر 2 تا 3 بجے درمیان دھرنے آندولن میں شرکت کرنا ہے جبکہ مرد حضرات کی شرکت صبح کی شفٹ کے علاوہ دوپہر تین تا رات دس بجے تک رہے گی
طالبہ کاجنسی استحصال‘چار اساتذہ کی معطلی کی تجویز محکمہ تعلیمات کو روانہ
ناندیڑ:21۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)اسکول میں نابالغ طالبہ کو جنسی استحصال کرنے کے معاملے میں چار اساتذہ کو معطل کرنے کی تجویز محکمہ تعلیمات کو متعلقہ ادارہ نے روانہ کردی ہے۔اس طرح کی اطلاع ادارہ نے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے ۔گوداوری منار چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام جاری شری سائی بابا پرائمری اسکول میںزیرتعلیم ساتویںجماعت کی طالبہ کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ رونما ہواتھا۔
ادارہ نے کہا کہ گزشتہ 30سالوں سے شنکر نگر میں اسکول اور کالج چلایاجارہاہے جہاں پر دو ہزار طلباءزیر تعلیم ہے ۔اس واقعہ کے بعد ضلع پریشد محکمہ تعلیمات کو ادارہ نے چاروں قصوروار اساتذہ کی معطلی کیلئے 20جنوری کوتجویز روانہ کردی ہے ۔
ناندیڑمیں مہا ویکاس اگھاڑی کاتجربہ کامیاب
ضلع پریشدصدارت پرکانگریس کی امبولبیکر اور شیوسینا کی ستپلوار کابلامقابلہ انتخاب
ناندیڑ:21۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع پریشد کے صدراور نائب صدر کا انتخاب آج 21جنوری کو عمل آیا ۔ صدارت کیلئے کانگریس کی جانب سے شریمتی منگارانی سریش امبولگیکر کاواحد پرچہ نامزدگی داخل ہواتھا اور نائب صدارت کیلئے چار پرچے داخل ہوئے تھے اور آخری وقت میں تین امیدواروں اپنے فارم واپس لئے ۔ اور شیوسینا کی شریمتی پدمانرساریڈی ستپلوار کاپرچہ باقی تھا اس طرح کانگریس کی منگارانی کا صدارت اور شیوسیناکی شریمتی ستپلوار کانائب صدارت کیلئے بلا مقابلہ انتخاب کااعلان ریٹرئنگ آفیسر ایڈیشنل کلکٹر خشال سنہہ پردیشی نے ضلع پریشد کے یشونت راو چوہان سبھاگرہ میں کیا ۔
ضلع پریشد صدر اورنائب صدر عہدہ کا انتخاب آج عمل میںآیا ۔ جس کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کاوقت صبح دس تا بارہ بجے تک دیاگیاتھا ۔ دوپہر دو بجے پرچوں کی چھان بین ہوئی اور پرچے واپس لئے گئے ۔ریاست میںمہاویکاس اگھاڑی کاقیام عمل میں آیا ہے اسلئے ناندیڑضلع میںاگھاڑی کااعلان وزیر رابطہ اشوک چوہان نے کیاتھا ۔لیکن شیوسینا نے نائب صدارت پردعویٰ نہیںکیاتھا ۔عین وقت پر شیوسینا کو نائب صدارت کاتحفہ دے کرحیران کردیاگیا ۔راشٹر وادی کانگریس نے نائب صدرسمیت دوذیلی کمیٹیوں پر دعویٰ کیاتھا لیکن عین وقت پر گروپ بندی منظرعام پرآنے سے وہ نائب صدر کے عہدہ سے محروم رہی ۔ضلع پریشد صدارت کے لئے کانگریس کی جانب سے واحد شریمتی منگارانی سریش امبولگیکراورنائب صدارت کے لئے کانگریس کی جانب سے سنجے یڑگے ‘ شیوسیناسے ببن بارسے اور پدما ستپلوار‘راشٹروادی سے سنگیتا میکلواران چاروں نے پرچہ داخل کئے ۔ آخر میںچھان بین کے بعد تین امیداروں نے پرچہ واپس لئے اس طرح شیوسینا کی شریمتی پدماستپلوارواحد امیدوار تھی۔ اس لئے صدراور نائب صدر عہدوں کا بلا مقابلہ انتخاب کااعلان ریٹرئنگ آفیسر خشال سنہہ پردیشی نے کیا ۔