ناندیڑکارپوریشن کے ڈپٹی میئرمسعوداحمدخاں مستعفی ‘اسٹینڈنگ کمیٹی کے نئے ارکان کاانتخاب

ناندیڑ:22 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) کانگریس پارٹی نے ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی ممبر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے اراکین میں سات ناموں کااعلان کردیا ہے جبکہ ہاوس لیڈر کے عہدہ پر کارپوریٹر ایڈوکیٹ مہیش کنک ڈنڈے کو منتخب کیا گیا۔

کارپوریشن میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے گروپ لیڈر ویریندر سنگھ گاڑی والے کی طرف سے میئر کو آج ایک مکتوب دیاگیا جس کے مطابق سننداسبھاش پاٹل، مہندرا ہیرامن پمپل، عبدالحفیظ عبدالکریم، راجو گووند راو¿ کالے، رضیہ بیگم بابو خان، فرحت سلطانہ خورشید انور جاگیر، سلیمہ بیگم نوراللہ خان کااسٹینڈئنگ کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے ارکان کی جگہ تقرر کیاجائے ۔دریں اثناءاجلاس عام میں ناندیڑکارپوریشن کے ڈپٹی میئرمسعوداحمدخاں نے اپنی معیاد ختم ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔جلد ہی نئے ڈپٹی میئر کاانتخاب عمل میں آئے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading