ناندیڑ:ڈکیتی کی تیاری میں مصروف لٹیروں کی ٹولی گرفتار

ناندیڑ:26اگست(ورق تازہ نیوز)لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر دوارکا داس چکھلیکر کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پانڈورنگ مانے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شیوسمب گھیوارے، پولیس سب انسپکٹر دتاترے کالے ماروتی تلنگ، سریش گھوگے، بالاجی تلنگ، بالاجی یادو ہیمنت بیچکیور اور شیخ کلیم رات کی گشت کر رہے تھے،

اسی دوران اطلاع ملی کہ کچھ لوگ پولس اسٹیشن دیہی کی حدود میں ٹاپرے چوک کے قریب ڈکیتی کی تیاری کر رہے ہیں۔ لاتور ناندیڑ جانے والی سڑک پر بیٹھے ان لٹیروں کی ٹولی کو پولس کی اس ٹیم نے بڑی احتیاط کے ساتھ حراست میں لیااس وقت ایک ملزم پولس کوچکمادے کرفرار ہوگیا

جبکہ دیگر چار گرفت میں آگئےگرفتار چار لٹیروں میں راجندر عرف دادا اوگن کالے (48)، سنجے عرف پیلا عرف بھیا راجندر عرف دادا کالے (25)، نتن بھرت ڈکلے (28) مسا تعلقہ کلمب ضلع۔ عثمان آباد اور پردیپ بالاسو چودھری (27) رہائشی۔ ارلی کنچن تعلقہ حویلی ضلع پونے شامل ہیں۔ ان چاروں نے فرار ہونے والوں کے نام رویندر بپا کالے، شنکر سریش کالے، انل رمیش شندے، سبھی رہائشی مسا۔ تعلقہ کلمب ضلع عثمان آباد اور ارون ببن شنڈے رہائشی۔ موہا تعلقہ کلمب ضلع عثمان آبادہے۔

پولیس ٹیم نے وہ تمام سامان قبضے میں لے لیا جو وہ ڈکیتی کو انجام دینے کے لیے لے جا رہے تھے۔ جس میںایک چار پہیہ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ ان تمام اشیاءکی قیمت 13 لاکھ 33 ہزار 700 روپے ہے۔

اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پانڈورنگ مانے کی شکایت پر ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 399، 402 اور انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ نمبر 520/2022 درج کیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے ‘ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے، وجے کباڈے وغیرہ نے پولس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر اور ان کے ساتھیوں کی ستائش کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading