ناندیڑ:پولس نے بیل نسل کے تین مویشیوں کو ضبط کرلیا

ناندیڑ:26جولائی ( ورق تازہ نیوز)اردھاپور پولیس نے کامتھا تا مالیگاو¿ں روڈ پر عمری پاٹی کے قریب ایک گاڑی کو ضبط کرکے اس میں زبردستی چھپائے گئے بیل نسل کے تین مویشیوں کو ضبط کرلیا۔ اس معاملے میں ٹیمپو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اردھا پور کے سب انسپکٹر سریش بھگوان راو بھوسلے کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق 25 جولائی کو سہ پہر تقریباً 3 بجے انہوں نے کامٹھاتا مالیگاو¿ں روڈ پر عمری پاٹی کے قریب ایم ایچ 20 بی ای 6110 گاڑی کو روکا،

جس میں دس ہزار روپے کی قیمت کے تین مویشی تھے۔ رکھا پولیس نے مویشی و گاڑی سمیت دو لاکھ روپے کا مال ضبط کر لی ہے۔ اس معاملے میں ٹیمپو ڈرائیور شیخ نثار شیخ عبدالصاحب (23) کے خلاف مقدمہ نمبر 399/2024 درج کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading