ناندیڑ:پندرہ سالہ لڑکی کا استحصال معاملے میں تین سال سادی قید ,بھوکر عدالت کافیصلہ

بھوکر:19۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)تعلقہ میں پندرہ سال کی لڑکی کا جنسی استحصال کرنے والے ملزم کو تین سال قید کی سزابھوکر ضلع سیشن عدالت کے جج ایم ایس شیخ نے ہفتہ کو سنائی ۔

ملزم گوئند بھگوان راو جادھو نے 27 جولائی 2018ءکو دوپہردوبجے متاثرہ پندرہ سالہ لڑکی جو گھر کے بازو رفع حاجت سے فارغ ہونے گئی تھی اسے پکڑ لیا اور عصمت ریزی کی کوشش کی ۔
اس معاملے میں بھوکر پولس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف ایٹراسٹی ایکٹ اورانسداد اطفال جنسی ایکٹ (پوسکو) کے تحت مقدمہ درج کردیاگیاتھا ۔ اس وقت کے ڈی واے ایس پی دیشپانڈے نے تفتیش کرکے ضلع سیشن عدالت میں ملزم کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی ۔ عدالت میںدوران سماعت چھ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے اوردستیاب ثبوت کی بناءپر ملزم گوئند کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین سال قیدکی سز اور نو ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی۔

ناندیڑمیں پلس پولیو مہم کاشاندارانعقاد
ناندیڑ:19۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے تحت حکومت مہاراشٹر کی پالیسی کے مطابق 19جنوری کوقومی پلس پولیو خوراک مہم کاانعقاد کیا گیا ۔ جس کاافتتاح جنگم واڑی کے میونسپل کارپوریشن دواخانہ میں رکن اسمبلی حلقہ اسمبلی جنوب موہن راو ہمبرڈے میئر شریمتی دکشادھبالے ‘ ضلع کلکٹر و میونسپل کمشنر ارون ڈونگرے ‘ڈپٹی میئر ستیش دیشمکھ ‘چیرمین خواتین واطفال بہبود کمیٹی شریمتی پرکاش کور خالصہ ‘سابقہ میئر شیلا کشور بھورے ‘ کارپوریٹرمہیش کنک دنڈے ‘ رجو ینم سابقہ کارپوریٹر‘ نلیش پاوڑے ‘ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو ‘کے ہاتھوں معصوم بچوں کو پولیو خوراک پلاکر ہوا ۔اس موقع پر میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سریش سنہہ بسین ‘ سی ٹی او میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر بدیع الدین ‘ آر سی ایچ آفیسر ڈاکٹر ہنومنت ریٹھے ‘ ٹیکہ اندازی آفیسر ڈاکٹربالاپرساد کنٹورکر ‘ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سپریہ پنڈت ‘ ڈاکٹربلی رام بھورکے‘موجودتھے ۔افتتاحی پروگرام کے انعقاد میں محکمہ صحت عامہ کے ملازمین ہیم راج واگھمارے ‘ملند ڈھولے‘شیخ رفیق نے کافی محنت کی۔

اورنگ آباد میں مولانا آزادوچار منچ کے تربیتی کیمپ کی تیاریاں جاری
23جنوری کو جاوید اختر کے ہاتھوں افتتاح‘کئی ماہرین کی تقاریر
ممبئی:19۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)مولانا آزادوچار منچ کے زیراہتمام اورنگ آباد میں 23‘24اور25جنوری کو کارکنان کے تربیتی کیمپ کاانعقاد عمل میںآرہا ہے ۔ جس میں پورے مہاراشٹر سے سینکڑوں کارکنان شرکت کررہے ہیں ۔ منچ کے پریس نوٹ کے بموجب 23جنوری کی صبح دس بجے کیمپ کاافتتاح معروف فلمی نغمہ نگاراور مکالمہ نگار جاوید اختر کے ہاتھوں عمل میںآرہا ہے۔ا س افتتاحی تقریب کی صدارت منچ کے صدر اور رکن راجیہ سبھا حسین دلوائی کریںگے اسی دن دوپہر تین بجے سے تربیتی کارکنان کی رہنمائی کےلئے ماہرین کی تقاریرہوں گی ۔ ”جدید ہندوستان میںفرقہ پرستی کی سیاست“ اس عنوان پر ڈاکٹر بھالچندر منگیلکر(سابق رکن پارلیمان µ)اور جاوید آنند ‘ ”وقف قانون اوروقف جائیداد کے مسائل“ اس عنوان پر ایڈوکیٹ دستگیر ملّا(موظف جسٹس)ا ور ایم ایم شیخ ( رکن قانون سا زکونسل ) ‘ اپنے خیالات کااظہارکریںگے ۔ دوسرے دن 25جنوری کوصبح نوبجے سے رات دس بجکر 30منٹ تک اہم شخصیات کی تقاریر کاآغاز ہوگا ۔ ایڈوکیٹ اسیم سرودئے‘وجاہت حبیب اللہ(دہلی) اور رضیہ پٹیل NRC۔CAA اوردستور میں درج اقلیتوں کے حقوق پرتقاریر کریںگے ۔ دوپہر ڈھائی بجے سے دوسرے سیشن کاآغازہوگا ۔ جس میںعین العطار(سیکریٹری ‘اقلیتی شعبہ مہاراشٹرحکومت) ‘ ”سرکاری اسکیمات اور ان پر عمل درآمد“ ”’ثقافت میں بھارتی مسلمانوں کاتاریخی رول “اس عنوان پر سرفرازاحمد(ماہرتاریخ) اظہار خیال کریںگے ۔ شب نوبجے کلچرل پروگرام ہوگا ۔ 25جنوری کو صبح نو بجے سے شروع ہونے والے اجلاس میں حسینہ شیخ ”عصر حاضر کے بھارت میںخواتین کامقام “ اور ”مولانا آزاد وچار منچ ۔ایک نظریہ ‘مقاصد اور لائحہ عمل ”عنوان پر موھو موہیتے اور حسیب نداف تقریر کریںگے ۔ آخر میں اختتامی تقریب کے مہمانان عزت مآب نانا پٹولے (ودھان سبھا صدر ریاست مہاراشٹر) اورحسین دلوائی (رکن پارلیمان راجیہ سبھا) ہوںگے۔ اس طرح تیسرے دن کے تمام پروگرام دوپہردو بجے اختتا م پذیر ہوںگے ۔ تربیتی کیمپ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔اورنگ آباداچاریہ ونوبابھاوے ہال ‘ ایم جی ایم کیمپس میں منعقد ہونے والے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنیوالے تمام کارکنان کےلئے قیام طعام کامعقول نظم رکھاگیا ہے۔

بلولی میں پلس پولیو پروگرام کا کامیاب انعقاد
93 فیصد بچوں کو پولیو خوراک پلائی گئی
بلولی:( ابرار بیگ انعامدار ) محکمہ صحت نے اتوار 19 جنوری کو 0 سے پانچ سال تک کے بچوں کو پلس پولیوخوراک پلانے کی ہدایت دی تھی۔جس کے مطابق بلولی کیلے3843بچوں کو پلس پولیو پلانے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا۔ جس میں 3580 بچوں کو پولیو خوراک پلایا گیا۔ اسطرح 93 فیصد بچوں کو پولیو خوراک پلاءگءاسطرح کی معلومات گورنمنٹ ہاسپٹل سے نمائندہ منصف بلولی ابرار بیگ نے لی۔ اس پلس پولیو پروگرام کو کامیاب بنانے کیلے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ناگیش لکھماوار، ڈاکڑ زیم صدیقی، ڈاکٹر توٹاواڑ، شیخ انصار کے علاوہ ہاسپٹل کے نرس وملازمین نے اہم رول ادا کیا۔

ناندیڑریلوے اسٹیشن و پٹریوں پر
سینکڑوں ریلوے ملازمین نے صفائی مہم میں حصہ لیا
ناندیڑ:19۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ریلوے اسٹیشن کے عہدیداروں اور عملے نے آج 19 جنوری کو صبح 7 سے 10 بجے تک ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر عمدگی سے صفائی مہم چلائی۔ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر مختلف مقامات پر پلاسٹک کا کچرا پایا جارہا ہے۔ ٹرین اسٹیشن کا کچرا صاف کرنے کا ٹھیکیدار اٹھا رہا ہے اور اسٹیشن کو صاف ستھرا رکھاجارہاہے۔ ان میں سے بہت سے پلاسٹک کے تھیلے اور دیگر پلاسٹک کے تھیلے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے مدکھیڑ کی سمت جانیوالی ریلوے پٹریوں اور ریلوے پُل کے علاوہ پٹریوں کے دونوں اطراف جمع ہوگئے تھے۔ یہ سارا کوڑا کرکٹ آج منعقدہ ایک صفائی مہم میں اٹھایا گیا ۔شری اپیندر سنگھ ، ڈویژنل ریلوے منیجر ناندیڑ کی رہنمائی میں شری دیوکار بابو ، سینئر ڈویژنل کامرس منیجر ، مسٹر منگچرییلو ، سینئر ڈویڑنل مکینیکل آفیسر شری وونو دیو سچن ، ڈویژنل سیکیورٹی کمشنر ، مسٹر جان بینہر ، اسسٹنٹ ڈویژنل کمرشل منیجر اور دیگر 100 سے زیادہ ریلوے ملازمین نے شرکت کی۔ عملہ جوش و جذبے سے اس مہم میں شامل تھا۔ صفائی مہم کے بعد ہر کوئی صاف ریلوے پٹری دیکھ کر مطمئن تھا۔مسٹر اپیندر سنگھ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ کچرا کوڑے دان میں ڈالیں بلکہ کہیں اور نہ پھینکیں۔ نیزناندیڑڈویژن کے دوسرے ریلوے اسٹیشنوں پر بھی صفائی مہم روبہ عمل لائی جائے گی ۔ ریلوے انتظامیہ اسٹیشن اور پٹریوں کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اسلئے مسافروں کو بھی صاف ستھرا ئی کادھیان رکھناچاہئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading