ناندیڑ:8جولائی۔(ورق تازہ نیوز)پرانی دشمنی پر نوجوان پر تلوار سے حملہ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کا واقعہ شہر کے امبیڈکر پتلہ کے قریب گزشتہ شب رونما ہوا ۔ پولس ذرائع کے بموجب 6جولائی کوشب ساڑھے بارہ بجے فریادی منوج پونم لال آہیر عمر 29 سال ساکن گاولی پورہ ناندیڑ کو پرانے جھگڑے کے معاملے پر کچھ افراد نے امبیڈکر پتلہ کے پاس روک دیااسکے بعد ملزمین کے ہاتھوں میں موجود تلوار ‘لاٹھیوں سے فریادی کے سرمیں وار کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔اس واقعہ میںفریادی شدید زخمی ہوگیا اسکے سرمیںگہری چوٹ لگی ہے ۔ منوج نے فی الفور وزیر آباد پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے ملزمین کے خلاف شکایت درج کروائی ۔تعزیرات ہند کی دفعات 307‘اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اے پی آئی بڈے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ناندیڑ:پیگمی ایجنٹ کو لٹیروں نے لوٹ لیا
تامسہ:8جولائی۔(ورق تازہ نیوز)پگمی کی رقم جمع کرکے گاوں کی سمت جارہے ایجنٹ کو پُل پر چار افراد نے لوٹ لیا ۔یہ واقعہ 6جولائی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے رونما ہوا ۔ ناندیڑ مرچنٹ کوآپریٹیوبینک کے پیگمی ایجنٹ نامدیو آنند راو پوار عمر 48 سال کئی سالوں سے لوگوںسے روزانہ پیگمی کی رقم جمع کرتا ہے ۔6جولائی کو بھی دن بھر وصول ہوئی پگمی کی رقم لے کر اپنی موٹر سائیکل نمبر MH 26-G- 4710 پرسوار ہوکرپاتھرڈ گاوںکی سمت روانہ ہوا ۔ اس وقت اسکا دوست بھی اپنی موٹرسائیکل پر جارہاتھا ۔ جیسے ہی وہ پاتھرڈ گاوں کے پُل کے پاس پہنچا سفید رنگ کی کار نے انکی بائیک کو ٹکر ماری اور فریادی نیچے گرپڑااس کے بعد چار افرادنے جبراً نقد رقم کا 42ہزار روپیوں کابیاگ چھن لیا اور راہ فرار اختیار کرلی ۔اس لوٹ مار کی واردات کے بعد فریادی نے تامسہ پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کی شکایت درج کروائی ۔لٹیروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 392‘ 34کے تحت جرم درج کیاگیا ہے ۔ اے پی آئی مُدے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ناندیڑ:نوجوان نے گوداوری ندی میں چھلانگ لگادی
ناندیڑ:8جولائی۔(ورق تازہ نیوز) شہر سے متصل ہسہ پور سے گزرنے والی گوداوری ندی میں نوجوان نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ 32سالہ ایکناتھ بھاوسنگھ جادھو ساکن بھگت سنگھ روڈ گلی نمبر 3 ناندیڑ نے آج ہسہ پور میں گوداوری ندی کے پُل سے چھلانگ لگادی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لمب گاوں پولس اسٹیشن کے پی آئی پرکاش شیڑکے ودیگر ملازمین یہاں پہنچ گئے اور جیورکشک کی مدد سے ایکناتھ کی نعش کو باہر نکالا ۔پولس نے اس معاملے میں اتفاقی موت کامقدمہ درج کردیا۔
ناندیڑمیں آج اپے آٹورکشہ بند
ناندیڑ:8جولائی۔(ورق تازہ نیوز)ریاستی سطح کے اپے بند میںناندیڑ کے بھی آٹورکشہ ڈرائیور حصہ لیںگے۔ ناندیڑ ضلع کے تمام اپے آٹورکشہ سنگھٹنا نے ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے ضلع کلکٹر آفس کے روبرو یک روزہ دھرنے میں شرکت کریںگے۔اس طرح کی اطلاع اپے آٹورکشہ مالک ۔ڈرائیور ‘سنگھٹنا کرتی سمیتی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں دی۔ مہاراشٹرڈرائیور ۔مالک اپے سنگھٹنا مشترکہ کرتی کمیٹی کی جانب سے 9جولائی بروز منگل کو ریاست گیر سطح پر بند کااعلان کیاگیا ۔جس میںناندیڑضلع کے اپے آٹورکشہ والے بھی حصہ لے رہے ہیں اور ایک روزہ دھرنا آندولن میںبھی شرکت کریں گے۔مختلف مطالبات کےلئے اپے آٹورکشہ سنگھٹنا نے ہڑتال کافیصلہ کیا ہے۔اس ہڑتال میں ناندیڑضلع کے اپے آٹورکشہ والوں سے شرکت کی اپیل نریندر گائیکواڑ‘ ویجناتھ دیشمکھ‘ نارائن پانڈے ] مرزا نواب بیگ ودیگر نے کی۔