ناندیڑ:ٹرک کی ٹکر سے 16 سالہ طالبہ کی موت

ناندیڑ : 27/ جون(ورقِ تازہ نیوز) – حمایت نگر تعلقہ کے وڈگاؤں کے قریب مورگاؤں میں آج صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے 11ویں جماعت میں پڑھنے والی ایک لڑکی کو اس وقت کچل دیا جب وہ پڑھائی کے لیےجا رہی تھی۔

مورگاؤں کی طالبہ بھوکر میں ناگناتھ گھیسواڑ کے کالج میں 11ویں کلاس میں پڑھتی ہے۔ آج صبح تقریباً 8 بجے لڑکی تعلیم کے لیے بھوکر جانے کے لیے مورگاؤں بس اسٹاپ پر جا رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک نمبر ایم ایچ 38 ڈی۔ 0284 نے اسے زور سے ٹکر ماری۔ جس میں لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

لڑکی کا نام پوجا دیوجی چراپکتلیوار ہے۔ لڑکی کی عمر 16 سال ہے۔ موقع پر موجود لوگ کہہ رہے تھے کہ لڑکی دیوکر مہاراج کی بیٹی ہے۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایم۔ ن دلوی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹکر کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور فی الحال ٹرک حمایت نگر پولیس کی تحویل میں ہے۔