ناندیڑ:13ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)ایک 25 سالہ نوجوان اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ سو رہا تھا اور اسی وقت تعمیراتی سامان سے بھری گاڑی اس کے اوپر چڑھ گئی۔ لمبگاوں پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔لمبگاوں میں لکشمن اتم بٹکے کا مکان زیر تعمیر ہے۔ اس تعمیر کے لیے درکار سامان جیسے گٹی، ریت لانے کا کام MH- 04-J-6407نمبر کی گاڑی سے کیاجارہاتھا ،جس کا ڈرائیور شنکر پوار ہے۔
12 دسمبر کو دوپہر 1 بجے، گاڑی کو سامان سے لدا کر بٹکے کے گھر کے سامنے خالی کرنے کے لیے ریورس گیئر میں ڈال دیا گیا۔ 25 سالہ نوجوان وشال بھوسولے اس جگہ سو رہا تھا۔ڈرائیور کی غلطی سے گاڑی اس نوجوان کے اوپر چڑھ گئی جس میں اسکی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی۔وشال بھوساولے کی ماں کی شکایت کے بعد لمبگاوں پولس نے گاڑی نمبر ایم۔ ایچ۔ 04 ایف۔ جے۔ 6407 کے ڈرائیور شنکر پوار کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 (a) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لمبگاوں پولیس نے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر چندرکانت پوار معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔