ناندیڑ:8نومبر۔(ورق تازہ نیوز)بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ شہرکی معز ز شخصیت مشہورفرم وہائٹ وے ٹیلرس ‘وزیر آباد ناندیڑ کے مالک محمدمجیب کا آج بروز اتوار 8نومبر کوبعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ 75سالہ مرحوم محمد مجیب کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرمسجدعابدین نئی آبادی میںادا کی گئی اورچار بجے سہ پہر اسریٰ نگر کے قبرستان مین تدفین عمل میں آئی ۔
جلوس جنازہ او ر نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے ۔مرحوم کے پسماندگان میں پانچ بیٹے ‘دو بیٹیاں اور اہلیہ محترمہ ہیں ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءکرے لواحقین کو صبروتحمل دے ۔