ناندیڑ:وشنوپوری ڈیم کے سات دروازے کھولے گئے‘ندی کی سطح آب میں اضافہ

ناندیڑ:22اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز) ضلع کے مختلف حصوں میں واپسی کی بارش نے تباہی مچا دی ہے اور دیوالی کے دوران زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ طوفانی بارشوں سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جس سے عام شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

شہر کو پانی سپلائی کرنے والے وشنو پوری ڈیم کے سات دروازے کھول دیے گئے ہیں اور دریا کے کنارے رہنے والوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید کی گئی ہے کیونکہ بڑے پیمانے پر پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ گوداوری ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔جس کے باعث ندی پر موجود چھوٹے پشتے اور پُل زیر آب آگئے ہیں ۔

ناندیڑ ضلع اس سال بارش سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جولائی اگست میں ہونے والی موسلادھار بارشوں سے کئی چھوٹے اور درمیانے پراجیکٹس میں طغیانی آ گئی اور فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ انتظامی سطح پر نقصان کا پنچنامہ کیا گیا۔ تقریباً دو ماہ کے انتظار کے بعد اب کسانوں کو کچھ مدد مل رہی ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات کو نقصان پہنچا۔

جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں کسانوں کی سویابین کی پیداوار کافی زیادہ رہی۔ سویابین کی کٹائی کا عمل جاری تھا کہ واپسی کی بارش نے ایک اور زور دار روپ دھار لیا اور سویابین کی فصل کو نقصان پہنچایا ۔کل درمیانی رات ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ دیوالی کے پہلے ہی دن ناندیڑکے عوام نے سورج نہیں دیکھا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے کئی دیہات کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ ہنگولی ضلع کے چونڈی میں پل بہہ جانے کے بعد ناندیڑ-اورنگ آباد ہائی وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading