ناندیڑ:نوجوان کو لدھیانہ سے ناندیڑ لاکر جادوٹونا کرکے قتل کردیا

ناندیڑ:3 جولائی۔(ورق تازہ نیوز)لدھیانہ سے ایک نوجوان کوناندیڑ لاکر اُس پر جادو ٹونا کرکے قتل کیاگیا ہے اس طرح کی شکایت نوجوان کے والد نے پولس اسٹیشن میں درج کروائی ہے ۔

فریادی ملکت سنگھ سرجیت سنگھ ساکن مرار کھیڑا ضلع لکھیم پور( یوپی ) نے شکایت درج کروائی کہ 19 مارچ 2019تا 3 اپریل 2019 کے درمیان انکے بیٹے گگن دیپ سنہہ پر کچھ افراد نے لدھیانہ ریلوے اسٹیشن سے پوجا پاٹ کے بہانے جادو ٹونا کردیا اواراسکے بعد گگن دیپ کو اپنے قبضہ میں لے کر لدھیانہ ریلوے اسٹیشن سے جبراً ٹرین میںسوار کرکرناندیڑ لایااور قدیم کوٹھا میں لے جاکر گگن کوقتل کردیا ۔

اس واردات کے تقریبا تین ماہ بعد گگن کے والد نے ناندیڑ پہنچ کر اپنے بیٹے کو قتل کئے جانے کی شکایت درج کروائی ہے اور نامزد ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302‘363کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی جادھو معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading