ناندیڑ:ناموں کے اندراج کے لیے 27 اور 28 نومبر کو خصوصی ووٹر رجسٹریشن مہم

ناندیڑ::26 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 1 جنوری 2022 کی اہلیت کی تاریخ پر مبنی فوٹو ووٹر لسٹوں کے ایک خصوصی مختصر نظر ثانی کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔مسودہ ووٹر لسٹوں کی اشاعت کے بعد وہ ووٹر جن کے نام فہرست میں شامل نہیں ہیں یا وہ ووٹر جو ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں کیے گئے اندراج پر اعتراض کرنا چاہتے ہیں یا وہ ووٹر جو اس میں ترمیم/تصحیح کرنا چاہتے ہیں وہ درخواست داخل کر سکتے ہیں۔

اہل ووٹرز 27 اور 28 نومبر کو اپنے علاقے کے پولنگ سٹیشن پر جائیں اور اگر ان کا نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں نہیں ہے تو متعلقہ پولنگ سٹیشن لیول آفیسر (BLO) کے پاس نام کا اندراج فارم پ±ر کریں۔ اس طر ح کی اپیل ضلع کلکٹر اور الیکشن آفیسر وپن ایتنکر نے کی ہے ۔ووٹر لسٹ کا مسودہ یکم نومبر 2021 کو شائع کیا گیا ہے۔ یہ ڈرافٹ ووٹر لسٹیں تمام پولنگ سٹیشنوں پر ووٹر رجسٹریشن آفیسر، اسسٹنٹ ووٹر رجسٹریشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے دفاتر میں شائع کر دی گئی ہیں۔