ناندیڑ:29 اگست۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں کورونا کے انفکشن کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہری حدود کے علاوہ ضلع کے تعلقہ جات میں بھی متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔
آج ناندیڑ ضلع میں کروناسے متاثر تین مریضوں کی موت ہوگئی ۔جس میں مہاویرسوسائٹی ناندیڑ کا 48 سالہ شخض‘ قدیم لوہا کی 75سالہ خاتون اور دیگلور ناکہ ناندیڑ کا 67سالہ شخص شامل ہے ۔ جبکہ کرونا متاثرین کی تعداد میں آج ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ آج 269 نئے پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ناندیڑ شہری حدود میں بھی آج 95 نئے مریض ملے ہیں ۔ اسکے علاوہ لوہا ‘دھرم آباد ‘ عمری اور مکھیڑ تعلقہ جات ‘میں بھی کثیرتعداد میں پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں ۔آج 178 متاثرین کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج بھی دیاگیا ۔
ضلع میں مہلوکین کی مجموعی تعداد اب 214 تک پہنچ گئی اور متاثرین کی تعداد 6124 ہوگئی ہے ۔ 179 مریضوں کی حالت آج بھی تشویشناک ہے ۔