ناندیڑمیں واٹس ایپ گروپ پر پیامات سنٹر کو دی گئی مسلم لڑکیوں کی تصاویرو بائیو ڈاٹا کا افشاں

ناندیڑ :17 نومبر (منور خان) : شادی کی خواہشمند امیدوار لڑکیوں کی تصاویر اور بائیو ڈاٹا وغیرہ تفصیلات کی بے احتیاطی کے ساتھ تشہیر اور غیر متعلق واٹس ایپ گروپس پر شیئر کرنے کا معاملہ ناندیڑ میں اجاگر ہوا ہے۔ اس سلسلے میں دیگلورناکہ پر ایک شادی خانہ کے بازو موجود میریج بیورو ( پیامات سینٹر) کے خلاف عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں شہر و ضلع میں مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتے جوڑنے کے لئے مشاطاو¿ں کی جانب سے مختلف پیامات سینٹرز چلائے جارہے ہیں۔ مسلم والدین اور سرپرست اپنی لڑکیوں کے رشتوں کے لئے بڑی امیدوں سے ان مشاطاو¿ں سے رجوع کرتے ہیں اور ان پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں کی تصاویر اور بائیوڈاٹا ان کے حوالے کرتے ہیں۔ اب یہ ان مشاطاو ں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ان تصاویر کو کسی کو بھیجنے میں احتیاط سے کام لینے کی بہت اہم ضرورت ہے اور صرف متعلقہ فریق کو ہی شیئر کریں۔

لڑکے والے بھی ان تصاویر کو اپنی بہن بیٹی کی تصویر سمجھ کر احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ اسے غیر ضروری طور پر شیئر نہ کریں۔ اگر بات آگے نہ بڑھے اور رشتہ طے نہ ہو تو تصویر اور بائیو ڈاٹا ڈیلیٹ کردیں۔ یہ بات قابل اطمینان ہے کہ اکثر لوگ اس معاملے میں ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات بعض افراد کی جانب سے جانے انجانے میں تصاویر کا افشا ءہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ اس وقت پیش آیا جب کسی نے ناندیڑ میں خان پٹھان برادری کے ایک واٹس ایپ گروپ میں چند لڑکیوں کی تصاویر اور بائیو ڈاٹا شیئر کردیے گئے۔

ان تصاویرپر پیامات سینٹر کا نام و پتہ درج تھا۔ اس غلطی کا نوٹس لیتے ہوئے ہمارے نمائندے نے پیامات سینٹر کے ذمہ دار سے رابطہ کیا اور ان کی بے احتیاطی کی طرف توجہ دلائی تو انہوں نے غلطی ماننے کی بجائے سخت لہجے میں بات کی اور صحافتی برادری کو لعنت ملامت کی۔ منور خان نے تصویر شیئر کرنے والے شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن مذکورہ شخص فون نہیں اٹھا رہاتھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading