ناندیڑ۔(راست) سماج کی اصلاح میں علماء کا کردار اہم ہوتا ہے۔ علماءکو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے جماعت اسلامی کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ جماعت اسلامی حلقہ مہاراشٹرا کی جانب سے مجلس علماء تحریک اسلامی کے نام سے بنائی گئی تنظیم کا ناندیڑ میں بھی قیام عمل میں آ گیا ہے۔
مجلس علماء تحریک اسلامی ناندیڑ کے نومنتخب عہدیداران کی تربیت اور رہنمائی کے لئے دفتر جماعت اسلامی ناندیڑ میں نشست کا انعقادعمل میں آیا۔امیر مقامی ریاض الحسن عامر نے جماعت اسلامی کی جانب سے مجلس علما ءتحریک اسلامی کے قیام کے مقاصد بیان کئے۔ مجلس علماء تحریک اسلامی کے نومنتخب شہر صدر حافظ شیخ سلطان اشرقی نائب امام مسجد سارا ‘کھڑ کپورہ کو ان کی تقرری کا مکتوب پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
مجلس علماءتحریک اسلامی ناندیڑ کے ضلع سکریٹری کی حیثیت سے مولا نا معز کا تقر عرمل میں آیا ہے۔ اس موقع پر حافظ انیس خان نے بھی خطاب کیا۔ مجلس علما تحریک اسلامی سے علماء ،حفاظ اور آئمہ مساجد کو جوڑ نے شہر میں جلد ہی مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ نشست میں مختلف مساجد اور مکاتب سے تعلق رکھنے والے علماء شریک تھے۔