ناندیڑ:یکماکتوبر(ورق تازہ نیوز)کورنا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے مطابق ناندیڑ ضلع میں لاک ڈاو¿ن کی مدت 31 اکتوبر 2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔ ضابطہ فوجداری 1973 کی دفعہ 144 کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹرویپن اٹنکر نے آج یہ احکام جاری کئے ہیں۔جس طرح سے فی الحال کاروبار جاری رہے وہ حسب معمول جاری ر ہے گی ۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کوڈ۔19 انتظامیہ مندرجہ ذیل قومی ہدایتوں کی تعمیل کرنے کا پابند ہے اور اس کی تعمیل میں ناکامی جرمانہ اور مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ بنے گی۔ گھر کے باہر اور گھر میںجہاں زائد لوگ جمع ہے وہاں پر چہرے پر رومال یا ماسک استعمال کرنا لازمی ہے ایسا نہ کرنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کی کاروائی ہوگی ۔ دکان میں ہر گاہک کے درمیان کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنائیں اور دکان میں ایک وقت میں 5 سے زائد افراد کو لے جانا ممنوع ہے۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں مقامی خود حکمرانی کرنے والے اداروں کو اس آرڈر پر سختی سے عمل درآمد کرایا جانا چاہئے۔ ضلع ناندیڑ کے ممنوعہ علاقوں میں کسی بھی طرح کے پروگرام کی اجازت نہیں رہے گی
محدود علاقے میں کسی بھی پروگرام کا انعقاد ممنوع ہے۔
ممنوع علاقہ چھوڑکر کھلے لان ، ایئر کنڈیشنڈ منگل کاریالیہ شادی خانہ ‘گھر یا گھر کے احاطہ میں پچاس سے زائد افراد پر مشتمل شادی کی تقریب کاانعقاد کرنے کی اجازت رہے گی ۔ وہ بھی ضلع کلکٹر کے دئےے گئے وقت وشرائط کے ساتھ۔ جنازے اور آخری رسومات میں 20سے زائد افراد کوشرکت کی اجازت نہیں رہے گی۔