ناندیڑمیں لاک ڈاون وکرفیو پرسختی سے عمل آوری جاری‘ ضلع کلکٹر و ایس پی بھی سڑکوں پراُترے

108029830_2897351913707754_3548402364523742986_o

ناندیڑ:13جولائی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کل درمیانی شب سے لاک ڈاون اور کرفیو سختی سے نافذ کیاگیا ہے ۔20جولائی کی درمیانی شب تک کرفیو نافذ رہے گا۔ آج 13جولائی کو پہلے ہی دن پولس ومیونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے لاک ڈاون وکرفیو پرسختی سے عمل آوری شروع کردی ہے ۔

اسلئے آج ضلع کے کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر اور ایس پی وجئے کمار بھی صبح میں سڑکوں پراتر کرکرفیو و لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی

ضلع کلکٹر وضلع ایس پی باربار عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں ،باہر نہ نکلیں۔بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے والوں پر سخت کارروائی کیے جانے کا انتباہ بھی ان دونوں کی جانب سے دیاگیاہے۔آج پہلے دن سڑکیں پوری طرح سنسان ہے ۔

گزشتہ لاک ڈاون میں کرانہ دوکانیں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس مرتبہ صرف میڈیکل اسٹورس کوکھلے رکھنے کی اجازت ہے اس کے علاوہ زرعی ساز وسامان کی دوکانیں کھلی ہیں ۔ شہر کے اہم علاقوں میں پولس کا سخت پہرہ لگایاگیا ہے اور بلا ضرورت گھروںسے نکلنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے جرمانہ بھی وصول کیاجارہا ہے ۔

تصاویر : منور خان پٹھان اور کرن سنگھ بیس

This slideshow requires JavaScript.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading