ناندیڑمیں فلسطین کے مظلموں کےلئے دُعائیہ نشست کا انعقاد ‘اسرائیلی اشیا ءکے بائیکاٹ کی اپیل

ناندیڑ : ۲/ اکتوبر (منور خان) : نوجوانان محلہ رحیم نگر دیگلور ناکہ ناندیڑ کی جانب سے گزشتہ شب نمازِ عشاء فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ حافظ عبدالحفیظ (امام و خطیب مسجد صدیق اکبر) نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کی اسرائیل کی کوئی بھی اشیاءخریدی نہ کرے، مولانا عبدالرزاق صاحب رشیدی (امام و خطیب مسجد انوارالمساجد) نے دعا فرمائی –

مذکورہ دعائیہ نشست مسجد صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے کے حصہ میں ہوئی۔ شہر و مضافات کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں اس دعائیہ نشست میں شرکت کی۔ نشست میں حصہ لینے والے علمائے کرام میں حافظ عبدالحفیظ صاحب (امام و خطیب مسجد صدیق اکبر)، مولانا عبدالرزاق صاحب رشیدی (امام و خطیب مسجد انوارالمساجد) ،حافظ محمد فیاض صاحب (امام و خطیب مسجد مخدوم)

اور حافظ محمد سعید صاحب (امام و خطیب مسجد حنظلہ) و دیگر کے نام شامل ہیں۔ خواتین نے بھی اس دعائیہ نشست میں بڑی تعداد میں شرکت کی جن کے لئے حاجی سید عبدالکریم صاحب کی گلی میں انتظام کیا گیا تھا۔واضح رہےکہ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ سے فلسطین کے حصہ غزہ پٹی پر اسرائیل بمباری کررہاہے جس میں ہزاروں معصوم بچے بھی شہیدہوئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading