ناندیڑ:23 دسمبر(ورق تازہ نیوز)راشٹریہ پریمی ناگرک کرتی سمیتی ناندیڑ کی جانب سے آج ناندیڑمیں مرکزی حکومت کے شہریت ترمیمی قانون کے حق میں رینوکاماتا مندرگاڑی پورہ تا ضلع کلکٹرآفس تک مورچہ نکالاگیا ۔صبح دس بجے کے بعدیہ مورچہ نکالاگیاتھا۔دریں اثناءآج دوپہر وزیر آباد علاقہ میں مین روڈ پر واقع ایک مسلم تاجر کی کپڑوں کی دوکان ”انوکھی ڈریسیس“ پرسنگباری کی جس کی وجہہ سے دوکان کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

آج وزیر آباد علاقہ میں تاجروں نے اپنی دوکانیں بندرکھی تھی لیکن انوکھی بند نہیں تھی اسلئے غصہ میں احتجاجیوں نے دوکان پرسنگباری کی جس کی وجہہ سے دوکان کے بالائی حصہ کے شیشے ٹو ٹ گئے اور وہا ں موجود مجسموں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔
آج کے مورچہ کو تریہ راجپوت سماج ‘ضلع مہیشوری سبھا ‘ یادو آہیر گاولی سماج ‘ لنگایت گاولی سماج‘پوجیہ سندھی پنچایت ‘ بھارتیہ جین سنگھٹنا ‘ یووا ملہار سینا ‘ سوابھیمانی سنبھاجی بریگیڈ‘ مارواڑی یووا منچ ‘ اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی‘ وشو ہندو پریشد ‘ رام جنم اتسو سمیتی ‘ مہاآرتی سنگھٹنا ‘ بھوئی سماج سنگھٹنا ‘سالاسر بھجن منڈل ‘ راجستھانی و پر سماج‘ آریہ چانکیہ سینا ‘اکھیل بھارتیہ برہمن مہاسنگھ ‘ آل مہاراشٹر آٹو سنگھٹنا‘
قدیم مونڈھابیوپاری ایسوسی ایشن ‘ہنومان پیٹھ بیوپاری ایسوسی ایشن اور سنجیونی ستیہ سنگھ بھجن منڈل کی بھرپو ر تائید وحمایت حاصل تھی۔ان تنظیموں کے ذمہ داران نے مورچہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وزیر آباد کے تاجروں کی تنظیم نے بھی آج اپنے کاروبار مکمل بند رکھے۔
Video