ناندیڑ:”میں رندا بول رہاہوں“ کہہ کر تاجرسے رقم لوٹنے کی کوشش

ناندیڑ:23مارچ ( ورق تازہ نیوز) انسداد دہشت گردی سکواڈ نے 12 گھنٹے میں ‘رندا گینگ سے بول رہا ہو’ کہہ کر 8 کروڑ روپے تاوان مانگنے والے مجرم کو گرفتار کر لیا۔شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں کل ایک تعمیراتی پیشہ ور کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 384، 385، 386، 507 کے تحت مقدمہ نمبر 99/2024 درج کیا گیا۔

انسداد بھتہ خوری اسکواڈ کے سربراہ پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈاروار، پولیس سب انسپکٹرز دشرتھ ادے، گنگا پرساد دلوی، ہرجیندر سنگھ چاولہ، پولیس کانسٹیبل راجو سیٹیکر، دیپک اودھانے، راجو بودگیرے، صاحب راو¿ کدم، انیل بیرادار، اشوک مسکے، شیخ اکبرشیخ اسرائیل کے دستے نے نتین سوریہ ونشی گرفتار کیا۔ پولس کی ٹیم نے تاجر کی جانب سے موصول ہونے والی واٹس ایپ کال کا تجزیہ کرنے کے بعد موبائل فون رکھنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس نے فروری کے مہینے میں ایک پرانا موبائل خریدا تھا۔ اپنے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے، اس نے بلڈر کو فون کیا اور کہا کہ بچنا ہے تو پیسے دینا پڑگا، اس نے تاجر سے کہاکہ وہ ”رنداگینگ سے بول رہا ہے اوراس سے 8 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، ڈاکٹر۔ کھنڈرائی دھرنے نے پولس کے دستے کو ہدایت دی کہ کسی طرح ملزم کو گرفتارکیاجائے ۔

پولس نے تکنیک کی مدد سے ملزم سوریہ ونشی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔واضح ہو کہ جب سے ناندیڑضلع میںرنداگینگ کا خوف بڑھا ہے اسکے بعد بھی بیشتر سے ملزمین رندا کا نام لے کر تاجروں بلڈرس سے رقم طلب کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading