ناندیڑ:23 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے جو ضلع انتظامیہ کےلئے تشویش کا باعث ہے ۔ آج بھی ناندیڑضلع میں پانچ متاثرین کی دوران علاج موت ہوئی ہے ۔ا س طرح ضلع میں اب تک 371 متاثرین فوت ہوچکے ہیں۔
آج کے مہلوکین میں ٹاوﺅن مارکیٹ سوسائٹی ناندیڑ کی ساکن 78سالہ خاتون ‘ بلولی کاس 45 سالہ شخص‘ سہیوگ نگرناندیڑ کا 78سالہ شخص‘ کروڑا تعلقہ قندہار کا 72سالہ شخص اور بافناروڈ ناندیڑ کی 60سالہ خاتون ہے۔
آج ضلع میں 1023 ا فراد کی سویب نمونوں کی طبی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 742 افراد کی رپورٹ نیگٹیورہی اور 245 افراد اس انفکشن میں متاثر پائے گئے۔ اب ضلع میں کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد 14ہزار200 تک پہنچ گئی ہے۔آج ناندیڑ شہر میں سب سے زیادہ 105 نئے متاثرین پائے گئے ہیں۔شہری حدود میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔
